- شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اس عظیم الشان تصنیف میں صرف ایک آيت مبارکہ کی شرح و بسط کے ساتھ تفسیر کی ہے، جو 450 صفحات پر مشتمل ہے۔
- یہ کتاب اپنے موضوع کے اِعتبار سے تفسیرِ قرآن کے ذخیرے میں ایک گراں بہا اِضافہ ہے۔
- اس کتاب میں عبادت، تعظیم، توسل، توکل اور استعانت کے باب میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کا ازالہ کیا گیا ہے۔
- یہ صرف ایک آیت کی تفسیر ہی نہیں بلکہ ایک روحانی درس بھی ہے، جو قاری کے دل میں اِخلاص، محبت اور یقین کی کیفیات کو بیدار کرتا ہے۔
- یہ کتاب عربی متن اور اُردو ترجمہ کے ساتھ پیش کی جارہی ہے تاکہ عامۃ الناس بھی اِس سے اِستفادہ کر سکیں۔