یہ کتاب جدید دور کے مہیب ترین اور سب سے خطرناک مسئلہ کی جانب توجہ مبذول کراتی ہے۔ ہمارا ماحول ... جی ہاں! ... ہمارا ماحول اور فضا ... ایک ایسا عنصر ہے جس کی صحت اور استحکام کرۂ اَرضی پر زندگی کی بقا اور سلامت کے لیے نہ صرف لازم بلکہ ناگزیر ہے۔ صحت مند فضا اور صاف ستھرے ماحول کے بغیر دنیا پر زندگی کا وجود زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکتا۔ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی یہ کتاب در حقیقت اِسی ماحولیاتی اِستحکام پر ایک منفرد تحقیق سموئے ہوئے ہے جس میں دورِ نَو کے پریشان کُن اَعداد و شمار کے ساتھ ساتھ آفاقی مذہب اِسلام کی اِنسان پرور اور ماحول دوست تعلیمات بھی شامل ہیں۔ ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے چشم کُشا حقائق اور اِسلامی تعلیمات کی روشنی میں قابلِ عمل حل اور مفید تجاویز کتاب کا اَہم خاصّہ ہیں۔ بلا شبہ یہ کتاب اپنے موضوع پر ایک انسائیکلوپیڈیا کی حیثیت رکھتی ہے۔