جدید دور میں بچوں پر ظلم و جبر کی بھی نئی نئی صورتیں وقوع پذیر ہو رہی ہیں۔ کتاب ھٰذا میں جہاں بچوں کے استحصال پر چشم کشا معلومات فراہم کی گئی ہیں، وہیں اسلام کے سنہری اصول و ضوابط بھی بیان کیے گئے ہیں۔ اسلام نے بچوں کو وہ حقوق عطا کیے ہیں جو کسی اور مذہب نے نہیں دیئے۔ اسلام میں بچوں کے حقوق ان کی پیدائش سے بھی پہلے شروع ہو جاتے ہیں۔ اپنی جامعیت اور ہمہ گیریت کی بنا پر یہ تحقیقی اور تجزیاتی کتاب وسیع الاطراف اہمیت کی حامل ہے۔ اس میں مختلف پہلوؤں سے ایک ایسے حساس مسئلے کو زیربحث لایا گیا ہے جس پر حکومتی اور غیرحکومتی ارباب بست و کشاد کو ایسی پالیسی اختیار کرنے کی ضرورت ہے جس سے اس گھمبیر اخلاقی و معاشرتی برائی پر قابو پا کر کوئی خاطر خواہ اور دیرپا حل نکالا جاسکے۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اپنی اس کتاب میں بچوں کے استحصال اور ان سے قطع تعلقی کے معاشرتی اَلمیے پر بحث کرتے ہوئے باور کرایا ہے کہ اگر اِس رویے کے قلع قمع کے لیے مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو اِس کے اَثرات و مضمرات بنی نوع انسان کے لیے نہایت بھیانک اور تباہ کُن ہوں گے۔
فہرست ابواب کتاب
🔹 باب اوّل: بچوں سے لاتعلقی کے رجحان کا بین الاقوامی جائزہ
🔹 باب دوم: پاکستان میں بچوں کے مسائل