Dalail al-Barakat fi al-Tahiyyat wa al-Salawat

  • Out Of Stock

  • 0 Review(s)

    Rating
    0.0 average based on 0 reviews.

    5 star
    0
    4 star
    0
    3 star
    0
    2 star
    0
    1 star
    0

Price :

Rs1100

Product SKU: BI-0002

Author Shaykh-ul-Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri
Language Urdu
Pages 658
Binding Hard
Paper Quality Pearl Paper 68GSM
Weight 1.04 (KG)
Dimensions 9.5*7.5
ISBN 978-969-32-0832-0
Date Publication December 31, 2021

اس کتاب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتھم نے حبیبِ خدا، تاجدارِ کائنات، رحمۃ للعالمین حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہ میں اپنی محبت کا نذرانہ پیش کیا۔

آج جب اُمتِ مسلمہ بارگاہِ مصطفی ﷺ سے دوری کا کثیر الجہتی عذاب جھیل رہی ہے، اطاعت و عشقِ رسول ﷺ کے روح پرور جذبات ماند پڑتے جا رہے ہیں، ذاتِ مصطفی ﷺ - جو کہ اُمتِ مسلمہ کی توجہات کا مرکز و محور اور نکتہ اتحاد تھی - کو وجہ نزاع بنانے کی سازشیں ہو رہی ہیں۔ ان حالات میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے درود و سلام کے ترانوں سے امت کے دلوں کی ویران بستیوں کو سرسبز وشاداب کرنے کا بیڑا اٹھایا اور ’دَلَائِلُ الْبَرَکَاتِ فِي التَّحِیَّاتِ وَالصَّلَوَاتِ‘ کی صورت میں مختلف صیغوں اور اسالیب سے آقا علیہ الصلوۃ والسلام پر درود و سلام بھیجنے کی سُنتِ اَسلاف کو پھر سے زندہ کیا۔ آقاے دوجہاں ﷺ کی بارگاہ میں درود و سلام کا یہ دل نشین انداز اپنے اندر نہ صرف عاشقانہ تڑپ، شاعرانہ اثر انگیزی اور دل برانہ کیف و سرور لیے ہوئے ہے بلکہ علم و معرفت کا ایک نیا جہان بھی آباد کرتا ہے۔

چالیس منازِل میں منقسم ’دَلَائِلُ الْبَرَکَاتِ فِي التَّحِیَّاتِ وَالصَّلَوَاتِ‘ اپنے دامن میں اڑھائی ہزار کے قریب درود پاک کے جواہر سمیٹے ہوئے ہے۔ اِس کتاب کو دس بڑے اَحزاب میں تقسیم کیا گیا ہے، روزانہ ایک حزب کی تلاوت کی جائے تو پوری کتاب ایک عشرے (دس دن) میں مکمل ہوگی اور یوں ایک مہینے میں تین بار اِس کا ختم پاک ہوگا۔ تاہم حضور نبی اکرم علیہ الصلاۃ والسلام کی غارِ حرا میں خلوت نشینی، کوہِ طور پر حضرت موسیٰ علیہ السلام کے قیام، صدیوں پر محیط اَکابر اَولیاء کرام و صلحائے اُمت کے معمولات کی مناسبت اور سالک کی سہولت کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے اِس کی چالیس ذیلی اَحزاب میں تقسیم کی گئی ہے جسے چالیس منزلیں بھی کہا جاسکتا ہے۔ یعنی ہر حزب کی چار منزلیں بنا دی گئی ہیں اور ہر منزل 60 سے 65 درودوں پر 
مشتمل ہے۔

فہرست
🔹 دلائل البرکات پڑھنے کا طریقہ : دلائل البرکات فی التحیات و الصلوات پڑھنے کا طریقہ
🔹 عشرے کا پہلا حزب : درود ہائے اسمائے الٰہیہ و فضائل نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
🔹 عشرے کا دوسرا حزب : درود ہائے شمائل
🔹 عشرے کا تیسرا حزب : درود ہائے میلاد
🔹 عشرے کا چوتھا حزب : درود ہائے اسراء و معراج
🔹 عشرے کا پانچواں حزب : درود ہائے اعداد
🔹 عشرے کا چھٹا حزب : درود ہائے کون و مکاں
🔹 عشرے کا ساتواں حزب : درود ہائے سیادت
🔹 عشرے کا آٹھواں حزب : درود ہائے ثناء
🔹 عشرے کا نواں حزب : درود ہائے خیرات
🔹 عشرے کا دسواں حزب : جامع درود
🔹 ہدیۂ سلام



Ratings & Reviews

0.0

No Review Found.


To Review


Delivery All Over Pakistan
Ships from Lahore
Standard Delivery - (3-6 working days)
  1. Pakistan Post Office
  2. Leopard
Get Free Shipping (*Over Rs. 4000)
Enjoy delivery of your order directly to the doorstep!
Cash on Delivery Available