- کسی بھی معاشرے کی حقیقی قوت کا معیار یہ ہے کہ وہ اپنے محنت کشوں اور کمزوروں کے ساتھ کتنا عادلانہ اور نفع بخش رویہ اِختیار کرتا ہے۔
- یہ کتاب محنت کشوں کے حقوق کا تاریخی، قانونی اور اسلامی تناظر میں فقید المثال مطالعہ پیش کرتی ہے۔
- اِسلام کے پیش کردہ اُصولوں کا دیگر مذہبی روایات اور دنیا بھر کے جدید قانونی نظاموں سے تقابلی جائزہ پیش کرتی ہے۔
- پاکستان کے لیبر لاء کا تفصیلی جائزہ پیش کرتی ہے۔
- بین الاقوامی معیاراتِ محنت کے اِرتقا کا جائزہ دیتی ہے۔
- اور کتاب کے آخر میں مفید اور قابلِ عمل پالیسی سفارشات تجویز کرتی ہے۔