ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی تصنیف ’مقالاتِ عصریہ (جدید تحقیقی مباحث)‘ اسلامی تحقیق میں گراں قدر اضافہ ہے۔ اس کتاب کی پہلی جلد شائع ہوچکی ہے۔ اس تحقیقی دستاویز میں مختلف موضوعات جیسے بنی نوع انسان کی شناخت اور ان کے مختلف قبائل و اقوام میں تقسیم ہونے کی حکمت، مہذب معاشرے کی ناگزیریت، اِسلامی فنونِ لطیفہ، مسلمانوں کے کارہائے نمایاں، حیاتِ انسانی کی اقسام، حقوقِ نسواں، فلسفہ تعددِ اَزواج اور عصرِ حاضر کے مسائل جیسے مختلف تحقیقی زاویوں پر شاندار انداز سے روشنی ڈالی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ان تمام مسائل کا مناسب حل بھی اسلامی تعلیمات کی روشنی میں واضح کیا گیا ہے۔