یہ اپنی نوعیت کی منفرد کتاب ہے جس میں میثاقِ مدینہ بمع اُردو و انگریزی ترجمہ بھی موجود ہے۔ اِس میں دلائل کے ساتھ واضح کیا گیا ہے کہ میثاقِ مدینہ کے ذریعے پہلی اِسلامی ریاست میں مسلم شہریوں کے ساتھ ساتھ اَقلیتوں کے جملہ حقوق کو بھی تحفظ فراہم کیا گیا۔ اِس میں خواتین کے حقوق کی ضمانت بھی دی گئی ہے۔ اِس کتاب میں اِس اَمر کو دلائل و براہین سے ثابت کیا گیا ہے کہ موجودہ دور کی قانونی و دستوری میدان میں ترقی کے باوجود میثاقِ مدینہ جملہ آئینی و دستوری معیارات کے تناظر میں دورِ جدید کے کسی بھی مثالی آئین سے زیادہ جامع اور مکمل آئین ہے۔ میثاقِ مدینہ کو دیگر دساتیر عالم پر ایک یہ برتری بھی حاصل ہے کہ اپنے محتویات کی جامعیت کے ساتھ ساتھ اِس کے تسلسل کی ضمانت بھی دی گئی ہے۔ اِس میں میثاقِ مدینہ سے قبل کے حالات اور اِس معاہدے کے نتائج کو مفصل انداز سے بیان کیا گیا ہے، اور اِس عظیم الشان دستور کے حوالہ سے مستشرقین کی آراء کو بھی قارئین تک پہنچانے کا اِہتمام کیا گیا ہے۔