اَذکار، وظائف اور دعاؤں کے اَنمول ذخیرہ پر مشتمل ایک ایسی کتاب جس میں رُوحانی ترقی و کمالات کے حصول، نسبتِ محمدیہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حصول و اِستحکام اور جملہ رُوحانی و جسمانی بیماریوں سے شفایابی کے اَذکار، ذہنی و نفسیاتی پریشانیوں سے چھٹکارے کے وظائف، مالی مشکلات کے حل اور رِزق میں کشادگی، جادو، آسیب اور دیگر شیطانی اَثرات سے بچاؤ کے وظائف، اور علم و حکمت کے حصول اور اِمتحان میں کامیابی کے وظائف شامل ہیں۔ علاوہ ازیں زندگی کی جملہ مشکلات کے حل کے لیے قرآنی آیات، سورتوں اور اَسمائے حسنیٰ کے وظائف کے علاوہ الأوراد المحمديه، الوِرد الحسينی، الأوراد الغوثيه، حِزب البَحر اور حِزب الوقايه، جو اَہلِ اِیمان کے لیے گراں بہا سرمایہ اور اِیمان و عمل کی پختگی کا ذریعہ ہیں، اس کتاب میں شامل ہیں۔
فہرست
حصہ اول : روحانی ترقی و کمالات کے وظائف و اذکار
🔹 باب 1 : وظائف الصلوات
🔹 باب 2 : وظائف النفوس
🔹 باب 3 : وظائف النسبات
🔹 باب 4 : وظائف النسبۃ المحمدیہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
حصہ دوم : حصول برکات و فتوحات کے وظائف و اذکار
🔹 باب 5 : وظائف الآیات
🔹 باب 6 : قرآنی سورتوں کے خاص وظائف
🔹 باب 7 : وظائف الاسماء الحسنی
حصہ سوم : دفع آفات و بلیات کے وظائف و اذکار
🔹 باب 8 : جسمانی بیماریوں سے شفایابی کے وظائف
🔹 باب 9 : ذہنی و نفسیاتی پریشانیوں سے نجات کے وظائف
🔹 باب 10 : جادو، آسیب اور شر جنات سے نجات کے وظائف
فصل اول : وظائف حصار و برکت، نجات از شر سحر و جنات
فصل دوم : جادو ٹونہ کے اثرات کا مرحلہ وار علاج
حصہ چہارم : روحانی توجہات کے حصول اور حل مشکلات کے اوراد و قصائد
🔹 باب 11 : روحانی بالیدگی اور قرب الٰہی و قرب مصطفیٰ ﷺ کے حصول کے اوراد
القصائد : روحانی بالیدگی اور قرب الٰہی و قرب رسول ﷺ کے حصول کے قصائد
قصیدہ غوثیہ
قصیدہ بردہ شریف