شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی اس کتاب میں شریعتِ اسلامی میں حکم، اس حکم کے درجات، فرض، واجب، سنت، مستحب، مباح، حلال و حرام اور مکروہ تحریمی و تنزیہی کے احکامات کے مترتب ہونے کی وضاحت، احکامِ شریعت میں حضور ﷺ کی تشریعی اور تشریحی حیثیت کی وضاحت اور شریعت میں اباحتِ اصلیہ کے تصور کو بیان کیا گیا ہے۔
اس کتاب میں اصول فقہ کی مشکل اور پیچیدہ عبارات، تعریفات اور مصطلحات کو نہ صرف نہایت آسان پیرائے میں بیان کیا گیا ہے بلکہ کئی مثالوں کے ذریعے اسے مزید واضح بھی کیا گیا ہے۔ یہ کتاب دینی مدارس اور قانون کے طلبہ کے ساتھ ساتھ وکلاء حضرات اور قانونِ اسلامی کی مبادیات کو سمجھنے کے خواہش مند عام پڑھے لکھے لوگوں کے لیے یکساں مفید ہے۔
فہرست ابواب
🔹 باب 1 : الحکم الشرعی کا پہلا عنصرِ ترکیبی: حکم (Legal Value)
🔹 باب 2 : اشیاء و افعال کی اباحتِ اصلیہ
🔹 باب 3 : حکم وضعی (Declaratory Law)
🔹 باب 4 : حکم کا دوسرا عنصر ترکیبی: حاکم (Law Giver)
🔹 باب 5 : حکم کا تیسرا عنصرِ ترکیبی: محکوم فیہ/محکوم بہٖ (Objectives of Hukm)
🔹 باب 6 : حکم کا چوتھا عنصر ترکیبی: محکوم علیہ (Subject of Law)
🔹 باب 7 : اسلامی اور مغربی تصور قانون کا تقابلی جائزہ