Taghayyur e Zaman say Ijtihadi Ahkam mein Riayat awr Tabdeeli

  • In Stock

  • 0 Review(s)

    Rating
    0.0 average based on 0 reviews.

    5 star
    0
    4 star
    0
    3 star
    0
    2 star
    0
    1 star
    0

Price :

Rs180

Product SKU: BG-0016

Author Shaykh-ul-Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri
Language Urdu
Pages 112
Binding Card
Paper Quality Pearl Paper 68GSM
Weight 134 (G)
Dimensions 8.5*5.5
Date Publication July 31, 2021

اسلامی قوانین ہر زمانے کے بدلتے ہوئے حالات و عادات اور اَحوال و ظروف کے مطابق اِنسانوں کی رہنمائی کرتے ہیں۔ ان قوانین میں اللہ تعالیٰ نے اتنی وسعت اور لچک رکھی ہے کہ ان میں ہر دور کے تقاضوں کے مطابق ڈھلنے کی صلاحیت موجود ہے بلکہ بدلتے حالات کے مطابق تبدیلی ہی ان قوانین کو بقا اور دوام بخشتی ہے۔

اسلامی قوانین کی روح (Spirit) اور اصل بنیاد مصلحت عامہ کا لحاظ ہے۔ اس بناء پر تَغَیُّرُ الْأَحْکَامِ بِتَغَیُّرِ الْأَحْوَالِ وَالزَّمَانِ (حالات اور زمانہ بدلنے سے اَحکام کا بدل جانا) ایک باقاعدہ اصول بن گیا؛ جس پر فقہ حنفی، مالکی، شافعی اور حنبلی کے اَئمہ و مجتہدین نے اپنی کتبِ فقہ میں باقاعدہ ابواب قائم کیے اور اس اصول کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے انسانوں کے لیے عظیم نعمت اور برکت قرار دیا۔

اسی موضوع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالی نے اِسلام کے بنیادی مصادر اور منابع سے ضروری دلائل اور نظائر اس کتاب میں جمع کیے ہیں تاکہ بدلتے ہوئے حالات میں قانون کی تبدیلی کے باب میں قرآن و حدیث، آثارِ صحابہ، اَقوالِ تابعین و تبع تابعین اور مجتہدینِ اُمت کی آراء سے اِجتہادی طریق پر استفادہ کیا جا سکے۔

یہ کتاب اسلامی قانون کے ماہرین، دینی و دنیاوی علم کے حصول میں مصروفِ عمل طلبہ، اساتذہ اور وکلاء کے لیے بھرپور رہنمائی فراہم کرتی ہے۔


Ratings & Reviews

0.0

No Review Found.


To Review


Delivery All Over Pakistan
Ships from Lahore
Standard Delivery - (3-6 working days)
  1. Pakistan Post Office
  2. Leopard
Get Free Shipping (*Over Rs. 4000)
Enjoy delivery of your order directly to the doorstep!
Cash on Delivery Available