شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زیر نظر کتاب جیسا کہ نام سے ظاہر ہے والدین اور اولاد کے حقوق پر مشتمل ہے۔ اللہ تعالیٰ نے حقوق کی تقسیم دو اعتبار سے کی ہے ایک اللہ تعالیٰ کے حقوق ہیں اور دوسرے اس کی مخلوق کے ہیں۔ ایک مسلمان کے لیے ان دونوں کی بجا آوری انتہائی ناگزیر ہے۔ خصوصاً حقوق العباد کے حوالے سے بندۂ مسلم کو انتہائی محتاط رہنا چاہئے کیونکہ حقوق العباد کی معافی اسی صورت میں ممکن ہے کہ جب صاحبِ حق خود معاف کر دے۔ شیخ الاسلام نے نہایت خوبصورتی کے ساتھ حقوق العباد میں سے والدین اور اولاد کے حقوق پر گفتگو کی ہے۔ ان حقوق کی کامل ادائیگی سے ایک گھرانہ جنت نظیر کا منظر پیش کر سکتا ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی اس تصنیف میں والدین کے حقوق کو اسلامی تعلیمات کی روشنی میں بیان کیا گیا ہے۔ قرآن اور آحادیث نبوی ﷺ میں اس فریضے کی باہمی ادائیگی سے متعلق بہت سے احکام مذکور ہیں۔ جن پر عمل کر کے اسلامی معاشرہ ہمیشہ ادب و احترام اور محبت و مروت جیسی مثالی صفات سے متصف رہا لیکن تہذیب جدید کے مادیت زدہ ماحول نے اکثر گھرانوں میں اس مقدس رشتے کا تقدس بھی ختم کردیا ہے۔