تحریک کے ابتدائی دور میں منظر عام پر آنے والی قائد محترم کی ان چند کتب میں سے سرفہرست ہے جنہوں نے علمی، فکری اور دینی حلقوں میں ہمہ گیر شہرت حاصل کی۔ یہ کتاب ان خصوصیات کی حامل ہے۔
اِس کتاب میں اِنسانی زندگی کے حقیقی مقصد کو اُجاگر کیا گیا ہے۔
جملہ مشمولات براہِ راست قرآن و سنت کی نصوص پر مبنی ہیں۔
اِس کتاب میں زوال و اِنحطاط سے نجات کی قرآنی تدابیر بیان کی گئی ہیں۔
اس کا تعلق براہِ راست معاشرے کے ہر فرد اور اُس کی عملی زندگی کے ساتھ ہے۔
معاشرتی بگاڑ کی موثر اِصلاح اور تبدیلی اَحوال کے مسئلے کا فیصلہ کن حل تجویز کرتی ہے۔