Tawba wa Istighfar

  • Out Of Stock

  • 0 Review(s)

    Rating
    0.0 average based on 0 reviews.

    5 star
    0
    4 star
    0
    3 star
    0
    2 star
    0
    1 star
    0

Price :

Rs780

Product SKU: BH-0024

Author Shaykh-ul-Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri
Language Urdu
Pages 566
Binding Hard
Paper Quality Pearl Paper 68GSM
Weight 630 (G)
Dimensions 8.5*5.5
Date Publication September 30, 2020

توبہ واستغفار ہی وہ پہلا قدم ہے جس پر اگر انسان صدقِ دل سے عمل پیرا ہو جائے اور جملہ شہوات سے توبہ کر کے اللہ تعالیٰ کی طرف لوٹ آئے تو پھر بقیہ تمام دینی اقدار از خود اس کی زندگی میں بحال ہو سکتی ہیں۔ توبہ کوئی ایسا فعل نہیں جسے غیر ضروری خیال کیا جائے۔ یہ ہر شخص پر ہر حال میں واجب ہے۔ اُخروی کامیابی کا انحصار انسان کے تائب ہونے سے مشروط ہے۔ واجب وہی چیز ہوتی ہے جو ابدی سعادت تک پہنچاتی ہے اور ہلاکت سے محفوظ رکھتی ہے۔ اگر کسی کام کے کرنے اور نہ کرنے کے ساتھ سعادت اور بدبختی کا کوئی تعلق نہ ہو تو پھر اس کا واجب ہونا بے معنی بات ہوگی۔ جب کوئی انسان بھی طبعاً خطا سے کلیتاً محفوظ اور پاک نہیں اور دنیا، نفس اور شیطان ہر وقت اسے گمراہ کرنے کی گھات میں رہتے ہیں تو توبہ ہی وہ واحد سہارا ہے جو اسے گمراہیوں اور ظلمتوں کے اندھیروں سے نکال کر ہدایت کے نُور میں لے جاتا ہے۔ قرآن حکیم کی بیسیوں آیات، بے شمار احادیث اور آثار توبہ کے واجب ہونے پر شاہد ہیں۔

توبہ سے بے نیاز ہونے کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ جب حضرت انسان کے جد امجد اور معصوم نبی حضرت آدم علیہ السلام اس سے بے نیاز نہیں ہوئے یعنی جس چیز کی گنجائش ان کی خلقت میں نہیں رکھی گئی ان کی اولاد کی خلقت میں اس کی گنجائش کہاں ہو سکتی ہے؟

توبہ اِحساسِ عبودیت کا جوہر ہے۔ عملِ توبہ کے ذریعے تائب کا سینہ نورِ بصیرت کے لیے کھول دیا جاتا ہے اور وہ جہالت کے اندھیروں سے نکل کر بحفاظت ایمان کی راہ پر گامزن ہو جاتا ہے۔


Ratings & Reviews

0.0

No Review Found.


To Review


Delivery All Over Pakistan
Ships from Lahore
Standard Delivery - (3-6 working days)
  1. Pakistan Post Office
  2. Leopard
Get Free Shipping (*Over Rs. 4000)
Enjoy delivery of your order directly to the doorstep!
Cash on Delivery Available