Husn e Aamal

  • In Stock

  • 0 Review(s)

    Rating
    0.0 average based on 0 reviews.

    5 star
    0
    4 star
    0
    3 star
    0
    2 star
    0
    1 star
    0

Price :

Rs850

Product SKU: BH-0001

Author Shaykh-ul-Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri
Language Urdu
Pages 736
Binding Hard
Paper Quality Pearl Paper 68GSM
Weight 827 (G)
Dimensions 8.5*5.5
ISBN 978-969-32-0336-4
Date Publication January 31, 2022

توبہ استغفار، ذکر الٰہی، نماز، قیام اللیل، تلاوت قرآن، درود و سلام، صدقہ و خیرات، فاقہ و کم خوری، خاموشی، خلوت اور دعوت و تبلیغ سمیت ہر عمل کا حسن اپنے اندر ایک جہاں بسائے ہوئے ہے۔ حسن اعمال کتاب کا ہر پہلو ظاہری و باطنی گوشوں کو محیط ہے جس کو شریعت مطہرہ کے نگینوں سے سجایا گیا ہے۔ جس میں ہر زاویہ سے حسن و جمال ایزدی کی رعنائی جھلکتی ہے۔ ابتداء سے انتہاء تک قلب و باطن کی دنیا میں جمالیاتی حسن کا پرتو حسن اعمال کے قالب میں ڈھلتا ہوا نظر آتا ہے۔
اِسلام صرف عمل کی تاکید نہیں کرتا بلکہ حسنِ عمل پر زور دیتا ہے کیوں کہ محض عمل عادت اور روٹین ہوتی ہے اور حسنِ عمل عبادت اور بندگی۔ دورِ فتن کی دیگر قباحتوں میں ایک یہ بھی ہے کہ ہمارے اَعمال اِنفرادی اور معاشرتی فیوضات کا باعث نہیں رہے۔ نماز، روزہ، حج، ذِکرِ الٰہی وغیرہ جیسے اَعمال کا اَثر فرد پر بھی نظر آنا چاہیے اور معاشرے پر بھی۔ صالحیت کا نور زمین پر تب برستا ہے جب خلوص، تقویٰ اور خیر خواہی کا حسن اُس کی نیت کا محرک ہو۔ تاریخ میں اَنبیاء کے بعد طبقۂ صوفیاء حسنِ عمل کے اِس پیمانے پر پورے اُترتے رہے۔ چناں چہ اب بھی انہی محسنین نفوس کے نقوشِ پا سے ہی ہم اپنے اَعمال کو حسن کی نعمت سے سرفراز کر سکتے ہیں۔
''حسنِ اَعمال'' کا یہ کتابی مجموعہ ایک کوشش، ایک آرزو اور ایک تحریک ہے جو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کے حسنِ باطن کا اِظہار اور طلب ہے۔ آپ کی خواہش دراَصل ایسی مؤثر کتاب کی تدوین تھی جو بے عملوں کو عمل اور عمل والوں کو حسنِ عمل کی نعمت سے سرفراز کر سکے۔ اللہ تعالیٰ اُن کی اِس حسنِ طلب کو عالم اِسلام کے ہر فرد کا مقدّر بنائے۔

یہ کتاب درج ذیل 12 ابواب پر مشتمل ہے
🔹 باب 1: توبہ و استغفار
🔹 باب 2: ذکر الٰہی
🔹 باب 3: نماز کی اہمیت و فضیلت
🔹 باب 4: قیام اللیل
🔹 باب 5: تلاوت قرآن
🔹 باب 6: درود و سلام کے فضائل
🔹 باب 7: دعا اور آداب دعا
🔹 باب 8: فضائل صدقات و خیرات
🔹 باب 9: فاقہ اور کم خوری
🔹 باب 10: خاموشی اور کم گوئی
🔹 باب 11: خلوت اور کم آمیزی
🔹 باب 12: دعوت و تبلیغ


Ratings & Reviews

0.0

No Review Found.


To Review


Delivery All Over Pakistan
Ships from Lahore
Standard Delivery - (3-6 working days)
  1. Pakistan Post Office
  2. Leopard
Get Free Shipping (*Over Rs. 4000)
Enjoy delivery of your order directly to the doorstep!
Cash on Delivery Available