اسلام کے خلاف معتصب غیر مسلم مفکرین اور مورخین و مستشرقین نے یہ غلط فہمی پھیلانے کی کوشش کی ہے کہ اسلام جبر وتششد کا دین ہے۔
حالانکہ اسلام کا تصور تبلیغ دین اور اشاعت و فروغ حق کی پوری عمارت "لا اکراہ فی الدین" کے بنیادی ستون پر استوار ہے۔
"لا اکراہ فی الدین" کا مدعا ہی یہ ہے کی نہ تو کسی کو اسلام کے قبول کرنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی دین کے حوالے سے کسی کو تنگ اور ذلیل کرنا اور تعبیر دین کے سلسلے میں اس پر اپنے نظریات ٹھونسنا درست ہے۔
ان حالات کے پیش نظر شیخ السلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے زیر نظر آیت قرآنی کی تشریح اپنے مخصوص علمی و فکری انداز میں فرمائی ہے۔