سلسلۂ تعلیماتِ اسلام کی یہ کتاب ’’عقیدۂ توحید (ایمان باللہ)‘‘ نہایت سادہ اور عام فہم پیرائے میں سوالاً جوابا مرتب کی گئی ہے، جو خاص طور پر بچوں اور نسلِ نوخیز کو اسلامی تعلیمات سے روشناس کروانے کے لیے انتہائی مفید ہے۔ کتاب کے پانچ ابواب میں 170 سے زائد سوالات اور ان کے جوابات دیے گئے ہيں۔ اِس کتاب میں صرف عقیدہ، توحید اور شرک پر ہی بحث نہیں کی گئی، بلکہ دیگر مذاہب میں پائے جانے والے تصورِ توحید پر بھی سیر حاصل گفت گو کی گئی ہے۔ اس کتاب میں عقیدے کی دقیق اَبحاث کو مختصر مگر جامع جوابات سے آراستہ و پیراستہ کیا گیا ہے۔