Al-Irfan fi Fazail wa Aadaab al-Quran (Quran e Majid ke Fazail o Adab)

  • In Stock

  • 0 Review(s)

    Rating
    0.0 average based on 0 reviews.

    5 star
    0
    4 star
    0
    3 star
    0
    2 star
    0
    1 star
    0

Price :

Rs170

Product SKU: BA-0017

Author Shaykh-ul-Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri
Language Urdu
Binding Card
Paper Quality Pearl Paper 68GSM
Dimensions 8.5*5.5

قرآن مجید، انسان کے لئے اللہ تعالیٰ کی ایک خاص نعمت ہے، جس میں موعظت و ہدایت، تفصیل و تکثیر انعامات الٰہی، تقرب ربانی اور کرامات کا دریا موجزن ہے۔ یہ ہر طرح سے انسان کے لئے باعث رحمت، باعث برکت، باعث مغفرت اور ہدایت کاملہ ہے۔ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی و رضا مندی برائیوں سے بچاؤ، اچھائیوں کی راہ، آلام و مصائب سے چھٹکارا، دُکھ تکلیف، رنج و کلفت سے بچاؤ کا طریقہ، امن و سکینت کا سبب اور رشد و ہدایت نیز انسانی فلاح و بہبود کا منبع ہے۔
قرآن مجید معبود حقیقی اور محبوب و مطلوب کا کلام خاص ہے۔ محبوب کی تقریر و تحریر کی کسی دل کھوئے کے ہاں جو وقعت ہوتی ہے اور کے ساتھ جو وارفتگی و شیفتگی کا معاملہ ہوتا ہے وہ اختیار کرنا چاہئے۔ پھر یہ عظیم کتاب تو احکم الحاکمین کا کلام اور سلطان السلاطین، بادشاہوں کے بادشاہ کا فرمان ہے، اس سطوت و جبروت والے شہنشاہ کا قانون ہے جس کی ہمسری نہ کسی بڑے سے بڑے سے ہوئی نہ ہو سکتی ہے۔ جن لوگوں کو سلاطین کے دربار سے واسطہ پڑا ہے وہ تجربے سے اور جن کو نہیں پڑا وہ اندازے سے سلطانی فرمان کی ہیبت جان سکتے ہیں۔ کلام الٰہی محبوب و حاکم کا کلام ہے۔ اس لئے دونوں آداب کا خیال رکھنا چاہئے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زیرِ نظر تصنیف میں قرآنِ مجید کے فضائل اور آداب بیان ہوئے ہیں۔

فہرست ابواب

🔹 فصل 1 : قرآن حکيم ميں قرآن کے بارے ميں بيان
🔹 فصل 2 : قرآن حکیم اور اسے پڑھنے، سمجھنے والوں کے فضائل
🔹 فصل 3 : تلاوت قرآن کے آداب کا بیان
🔹 فصل 4 : قرآن کے ساتھ قلبی تعلق اور خوبصورت آواز سے تلاوت کا بیان
🔹 فصل 5 : تلاوت قرآن کے وقت رونے کا بیان
🔹 فصل 6 : قرآن حکیم ٹھہر ٹھہر کر پڑھنے کا بیان
🔹 فصل 7 : ایک جگہ جمع ہو کر قرآن پڑھنے کا بیان
🔹 فصل 8 : عاجزی و اِنکساری اور غور و فکر کے ساتھ قرآنی آیات کو دہرانے کا بیان
🔹 فصل 9 : قرآن حکیم سیکھنے اور سکھانے کی فضیلت کا بیان
🔹 فصل 10 : قرآن حکیم میں تدبر کا بیان
🔹 فصل 11 : قرآن حکیم کے احکامات پر عمل کرنے کا بیان
🔹 فصل 12 : قرآن حکیم سے شفاء و برکت کے حصول کا بیان
🔹 فصل 13 : قرآن حکیم پڑھ کر بھول جانے پر وعید کا بیان
🔹 فصل 14 : اُن لوگوں کا بیان جنہیں قرآن پڑھنا کوئی نفع نہیں دیتا


Ratings & Reviews

0.0

No Review Found.


To Review


Delivery All Over Pakistan
Ships from Lahore
Standard Delivery - (3-6 working days)
  1. Pakistan Post Office
  2. Leopard
Get Free Shipping (*Over Rs. 4000)
Enjoy delivery of your order directly to the doorstep!
Cash on Delivery Available