ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے PhD کے مقالہ میں تاریخ اِنسانی کے پہلے دستور یعنی میثاقِ مدینہ کا امریکی، برطانوی اور یورپی دساتیر سے تقابلی مطالعہ کیا تھا، جس پر اُنہیں ڈاکٹریٹ کی ڈگری کا اعزاز حاصل ہوا۔ اس میں میثاقِ مدینہ کی مختلف اِسناد اور روایات پر بالتفصیل تحقیق کرتے ہوئے ہر ہر آرٹیکل پر انتہائی قوی دلائل دیے گئے ہیں۔ عربی زبان میں لکھا گیا یہ مقالہ اب بفضلہ تعالیٰ ایک ضخیم کتابی صورت میں شائع ہو گیا ہے۔ کویت کے معروف پبلشر دار الضیاء نے اسے انتہائی دیدہ زیب کاغذ پر دل موہ لینے والے سرورق کے ساتھ طبع کیا ہے۔