ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی اس کتاب میں حضور نبی اکرم ﷺ سے اُمت کے تعلق کی چند اہم جہات کو بیان کیا گیا ہے۔ اگر آج ہم تجدید و احیاء دین کے خواہاں ہیں تو ہمیں اُمتِ مسلمہ کی اصلاح کے ساتھ ان کے دلوں میں جذبہ حبِ نبوی اور اتباعِ رسول ﷺ کو موجزن کرنا ہوگا۔ اس کے بغیر دنیوی و اُخروی کامیابی کا خواب کبھی شرمندۂ تعبیر نہیں ہو سکتا۔
اس کتاب کو درج ذیل ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے:
🔹 باب 1 : محبت مصطفی ﷺ اصل ایمان ہے
🔹 باب 2 : حسن سراپا رسول ﷺ سے محبت
🔹 باب 3 : حضوریٔ رسالت بطریق اِتباع
🔹 باب 4 : فلاح امت کا چار جہتی نصاب (آیت الاعراف کی روشنی میں)