🔰 رفیق اور رفاقت (ضابطۂ عمل برائے رُفقاء و اَراکین اور وابستگانِ تحریک)
🔹 اِسلامی، تحریکی اور جماعتی تناظر میں رفاقت کی ضرورت و اَہمیت اور ناگزیریت پر فکر اَفروز تحریر۔
🔹 تحریکی سفر میں تشکیک و اِضطراب اور ظن و تخمین سے بچنے کے لیے نہایت مفید اور نفع بحش کتاب۔
🔹 تحریک کے رُفقاء و اَراکین اور وابستگان کی فکری واضحیت اور عملی راہ نُمائی کے لیے بہترین ضابطۂ حیات۔
🔹 دورِ فتن میں کسی رسول نما تحریک سے تمسّک اور کسی بندۂ مولا صفات سے نسبت و تعلق کی ناگزیریت۔
🔹 پُرامن معاشرے کی تشکیل اور اُخوّت و بھائی چارے کے فروغ میں سنگت و رفاقت کا مثبت کردار۔
🔹 اَدوارِ فتن میں حق پر قائم رہنے والی جماعت کی نشان دہی و علامات اور اس میں شمولیت کی اَہمیت۔
🔹 شعورِ مقصدیت، جُہدِ مسلسل، اِخلاص و وفاداری، ایثار و قربانی اور رضاے اِلٰہی کا حصول ہر رفیق کا مقصدِ زیست۔
🔹 رفاقت و سنگت کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے دعو ت میں تسلسل، مضبوط رابطہ اور قائد سے ربط و اِتصال کی اَہمیت۔
🔹 ایک پختہ فکر رفیق کے لیے علمی پختگی، فکری واضحیت، اَخلاقی اِستحکام، صالحیت اور خود اِحتسابی کی اہمیت و فوقیت۔
🔹 مصطفوی معاشرے کے قیام کے لیے تحریکِ منہاج القرآن ایک جامع اور نظریاتی ماڈل۔
🔹 رفاقت و وابستگی کے ثمرات کے لیے فکری وسعت، اِعتدال پسندی، اَخلاقی رِفعت اور صحبتِ صالح کی ناگزیریت۔
🔹 صالحین سے اِکتسابِ فیض کے لیے اُن کی صحبت و سنگت اور رفاقت و مجالست کی ضرورت و اہمیت۔
🔹 فروغِ دعوت اور اِبلاغِ دین کے لیے نظمِ جماعت کی ناگزیریت اور سمع و طاعت کی اہمیت۔