یہ کتاب توحید باری تعالیٰ کا بیان اور شان مصطفیٰ ﷺ، صفاتِ الٰہیہ کے بیان سے شانِ مصطفیٰ ﷺ کا اظہار، بعثت و رسالت مصطفیٰ ﷺ، آپ ﷺ کی شان رحمت و رأفت، حضور علیہ السلام کی بعض نرالی شانوں کا بیان، عظمت قرآن اور شانِ علم مصطفیٰ ﷺ، فضیلتِ امتِ مصطفوی اور شانِ اہلِ بیت و صحابہ، دین اسلام کی حقانیت و فضیلت، کفار و مشرکین اور منافقین کی مذمت، معبودان باطلہ کی بے وقعتی، احکام دین کا بیان اور شانِ مصطفیٰ ﷺ، لفظِ ’’قل‘‘ کے ذریعے حقوق العباد کا بیان اور شانِ مصطفیٰ ﷺ جبکہ ایک باب انبياء کرام علیہم السلام اور صالحين سے قُل کے ذریعہ خطاب کے بیان پر مشمل ہے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی یہ تازہ علمی و تحقیقی کاوش بھی شیخ الاسلام دامت برکاتہم کے قرآنی فکر کا تسلسل ہے۔ آپ نے اس ضخیم کتاب میں ائمہ کبار اور مفسرین کرام کی تفسیری اَفکار و آراء کو عام کرنے کی سعی کی ہے۔ اس کا مطالعہ تشنگانِ علم کیلئے فلسفہ قل کے ضمن میں بیانِ شان مصطفیٰ ﷺ تک رسائی کا اہم ذریعہ ثابت ہوگا۔ اللہ رب العزت ہمیں قرآنی حقائق و معارف اور اسرار و رموز کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین بجاہ سید المرسلین ﷺ۔
فہرست ابواب
🔹 باب 1: لفظ ’’قل‘‘ کے ذریعے توحید باری تعالیٰ کا بیان اور اظہار شان مصطفیٰ ﷺ
🔹 باب 2: لفظِ ’’قل‘‘ کے ذریعے صفاتِ الٰہیہ کا بیان اور شانِ مصطفیٰ ﷺ کا اظہار
🔹 باب 3: لفظِ ’’قل‘‘ کے ذریعے بعثت و رسالتِ مصطفیٰ ﷺ کا بیان
🔹 باب 4: لفظ ’’قل‘‘ کے ذریعے شانِ رحمت و رافت مصطفیٰ ﷺ کا بیان
🔹 باب 5: لفظ ’’قُل‘‘ کے ذریعے حضور ﷺ کی بعض نرالی شانوں کا بیان
🔹 باب 6: لفظ ’’قل‘‘ کے ذریعے دفاعِ مصطفیٰ ﷺ دراصل شانِ مصطفیٰ ﷺ کا اظہار ہے
🔹 باب 7: لفظ ’’قل‘‘ کے خطاب سے عظمت قرآن کا بیان دراصل شانِ مصطفیٰ ﷺ کا اظہار ہے
🔹 باب 8: لفظ ’’قل‘‘ کے خطاب سے فضیلتِ امت مصطفوی اور شانِ اہل بیت و صحابہ رضی اللہ عنہم کا اظہار
🔹 باب 9: لفظ ’’قل‘‘ کے ذریعے دین اسلام کی حقانیت وفضیلت اور شوکت و شانِ مصطفیٰ ﷺ
🔹 باب 10: لفظ ’’قل‘‘ کے خطاب سے احکام دین کا بیان اور شان مصطفیٰ ﷺ
🔹 باب 11: لفظِ ’’قل‘‘ کے ذریعے حقوق العباد کا بیان اور شان مصطفیٰ ﷺ
🔹 باب 12: انبياء کرام علیہم السلام اور صالحين سے ’’قُل‘‘ کے ذریعہ خطاب اور عظمت و شانِ مصطفیٰ ﷺ
🔹 باب 13: لفظ ’’قل‘‘ کے خطاب سے کفار و مشرکین اور منافقین کی مذمت اور رفعتِ مصطفیٰ ﷺ
🔹 باب 14: لفظ ’’قل‘‘ کے خطاب سے معبودان باطلہ کی بے وقعتی اور سطوت مصطفیٰ ﷺ