اس کتاب کے مطالعہ سے آپ جان سکیں گے کہ خدمت انسانیت دراصل مسلمانوں کا شعار ہے۔ انتشار و فرقہ واریت اور دہشت گردی و انتہا پسندانہ سوچ کا خاتمہ بھی انسانیت کی خدمت سے ممکن ہے۔ آخرت سنوارنے کا سامان بھی دکھی انسانیت کی خدمت میں ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
اس کتاب کے موضوعات میں شامل ہے:
حرمت و خدمت انسانیت
لوگوں کے ساتھ حسن معاملات کے ذریعے خدمت انسانیت
انفاق و خیرات کے ذریعے خدمت انسانیت
اشاعت علم اور اصلاح و خیر خواہی کے ذریعے خدمت انسانیت
انسانی اقدار کی سربلندی کے ذریعے خدمت انسانیت
اخلاق حسنہ کی ترویج کے ذریعے خدمت انسانیت