اللہ تعالیٰ کا احسان عظیم ہے جس نے ہمیں پیکر رحمت و شفقت رسول، نبی آخر الزمان سیدنا محمد مصطفیٰ ﷺ کا امتی ہونے کی سعادت عطا فرمائی۔ اللہ تعالیٰ خود بھی رحمٰن و رحیم ہے اور اس کے پیارے رسول ﷺ کی صفت بھی رؤف و رحیم ہے۔ اسی طرح اسلام کی تعلیمات میں بھی رحمت و شفقت، لطف و کرم اور عفو و درگزر کا عنصر نمایاں ہے۔ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے اور اپنے پیروکاروں کو بھی امن و عافیت کے ساتھ رہنے کی تلقین کرتا ہے۔ دور حاضر میں بدقسمتی سے نفرت و عداوت، قتل و غارت گری، جبر و بربریت اور دہشت گردی کو اسلام دشمنی میں اسلامی تعلیمات سے نتھی کر دیا گیا ہے حالانکہ جو بدبخت ایسے افعال کے مرتکب ہوتے ہیں اس کا اسلام سے دور کا واسطہ بھی نہیں۔
اس کتاب کے مطالعہ سے یہ امر بخوبی واضح ہو گا کہ اسلام امن و سلامتی اور عدم تشدد کا دین ہے۔ اسلام نے بلا امتیار مذہب ۔ مسلم ہے یا غیر مسلم ۔ سب کیلئے امن ورحمت اور محبت و شفقت کا درس دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ امت مسلمہ کو اسلام کے حقیقی تعلیمات کماحقہ سمجھ کر ان پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ (آمین بجاہ سید المرسلین ﷺ)
فہرست کتاب
🔹 باب 1 : دین اسلام حقیقت میں دین محبت ہے
🔹 باب 2 : پیغمبر رحمت ﷺ، سراپا محبت
🔹 باب 3 : حرمت دم اور تکریم بشر
🔹 باب 4 : غیر مسلموں کی جان مال کا تحفظ
🔹 باب 5 : حضور نبی اکرم ﷺ کی جانوروں پر رحمت و شفقت کے مظاہر
🔹 باب 6 : انسانیت کا قتل عام کرنے والے لوگ دہشت گرد ہیں
🔹 باب 7 : خوارج اور دہشت گردوں کی سرکوبی کا حکم نبوی
🔹 باب 8 : قیام امن کے لیے عملی تجاویز