اس کتاب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ہدایتِ آسمانی کی آخری دستاویز قرآن حکیم کی لفظی تعبیر و توضیح بیان کی ہے، لفظ قرآن کے معانی و معارف اور قرآنی صداقت کے داخلی قرائن کا بیان اس کتاب کا موضوع ہے۔ نہایت عام فہم انداز میں حکیمانہ نکات کی وضاحت اور سائنٹیفک طرزِ استدلال کی دلآویز تصویرکشی کی گئی ہے۔
کتاب کو درج ذیل ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے:
🔹 حصہ اول: اصطلاح قرآن کا الہامی ہونا
🔹 حصہ دوم : لفظ قرآن کا پہلا مادہ اشتقاق ۔۔۔ قرا
🔹 حصہ سوم : جامعیت قرآن کی عملی شہادتیں
🔹 حصہ چہارم : لفظ قرآن کا دوسرا مادہ اشتقاق ۔۔۔ قرن
🔹 حصہ چہارم : لفظ قرآن کا تیسرا مادہ اشتقاق ۔۔۔ قراۃ
🔹 حصہ پنجم : لفظ قرآن کا چوتھا مادہ اشتقاق ۔۔۔ القرائن
🔹 حصہ ششم : قرآنی صداقت کے داخلی قرائن