Shab e Barat ki Fazilat aur Shari Haisiyat

  • In Stock

  • 0 Review(s)

    Rating
    0.0 average based on 0 reviews.

    5 star
    0
    4 star
    0
    3 star
    0
    2 star
    0
    1 star
    0

Price :

Rs400

Product SKU: BAS-0026

Author Hafiz Zaheer Ahmad Al-Isnadi
Language Urdu
Pages 220
Binding Card
Paper Quality Pearl Paper 68GSM
Weight 555 (G)
Dimensions 8.5*5.5

شبِ برأت یعنی شعبان کی 15 ویں رات کو قرآنِ حکیم میں ’ لیلۃ مبارکہ‘ اور احادیث مبارکہ میں’ لیلۃ النصف من شعبان‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس رات کو براۃ (نجات) سے تعبیر کرنے کی وجہ یہ ہے کہ اس رات اللہ تعالیٰ اپنی بے پایاں رحمت اور خاص فضل و کرم سے لا تعداد گناہ گاروں کو دوزخ کے عذاب سے چھٹکارا اور نجات عطا فرماتا ہے۔


شبِ برأت کی فضیلت کے بیان کی حامل احادیث مبارکہ بہت سے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے مروی ہیں۔ ان میں حضرات سیدنا ابو بکر صدیق، سیدنا مولیٰ علی المرتضیٰ، اُم المؤمنین عائشہ صدیقہ، عبد اللہ بن عمرو بن العاص، معاذ بن جبل، ابوہریرہ، ابو ثعلبہ الخشنی، عوف بن مالک، ابو موسیٰ اشعری، ابو امامہ الباہلی اور عثمان بن ابی العاص رضوان اللہ علیہم اجمعین وغیرہم کے نام شامل ہیں۔


سلف صالحین اور اکابر علماء کے احوال سے پتہ چلتا ہے کہ اس رات عبادت کرنا، ان کے معمولات میں شامل تھا۔اس رات عبادت، ذکر اور وعظ و نصیحت پر مشتمل محافل منعقد کرنے کو بدعت ضلالۃ کہنا سراسر اَحادیثِ نبوی کی تعلیمات کے خلاف ہے۔ جب کہ اس رات کی فضیلت پر اُمت تواتر سے عمل کرتی چلی آرہی ہے۔


علاوہ ازیں شب برأت کی حجیت اس بات سے بھی ثابت ہوتی ہے کہ شروع سے ہی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین ، تابعین، اَتباع تابعین اور تمام اَئمہ حدیث، بشمول ائمہ صحاح ستہ اکثر نے شبِ برأت کا تذکرہ کیا ہے اور اپنی کتب حدیث میں ’بَابُ مَا جَائَ فِي لَیْلَۃِ النِّصْفِ مِنْ شَعْبَانَ‘ یعنی شعبان کی پندرہویں رات کے عنوان سے مستقل ابواب بھی قائم کیے ہیں۔


اور یہ بات بھی واضح رہے کہ جب ائمہ حدیث اپنی کتاب میـں کسی عنوان سے کوئی مستقل باب قائم کرتے ہیں اور اس باب کے تحت کئی احادیث لاتے ہیں تو اس سے مراد محض اپنی کتابِ حدیث کا ایک باب قائم کرنا مقصود نہیں ہوتا بلکہ اس سے مراد ان کا ایمان اور عقیدہ ہوتا ہے۔ ان کی کتب کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ امام ترمذی، نسائی، ابن ماجہ، اَحمد بن حنبل، ابن خزیمہ، ابن حبان، ابن ابی شیبہ، بزار، طبرانی، بیہقی، ابن ابی عاصم، ہیثمی الغرض تمام اَئمہ حدیث کا یہی عقیدہ تھا اور اسی پر اُن کا عمل بھی تھا۔ اس رات وہ خود بھی اختصاص و اہتمام کے ساتھ جاگ کر عبادت کرتے، روزہ رکھتے، قبرستان جاتے اور جمیع اُمت مسلمہ کے لیے بخشش و مغفرت کی دعائیں کیا کرتے تھے۔



فہرست


🔹 کلمات تحسین از شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

🔹 پیش لفظ

🔹 ہدیہ تشکر

🔹 کتاب اور صاحب کتاب بارے

🔹 باب اول: فضیلت ماہ شعبان اور معمولات نبوی

🔹 باب دوم: فضیلت شب برأت اور معمولات نبوی

🔹 باب سوم: شب برات کی شرعی حیثیت (تعامل صحابہ و تابعین اور اقوال ائمہ کی روشنی میں)

🔹 باب چہارم: شب برات کے نوافل و اذکار اور ماثورہ دعائیں

🔹 باب پنجم: دور فتن میں تحریک منہاج القرآن کا تجدیدی کردار


Ratings & Reviews

0.0

No Review Found.


To Review


Delivery All Over Pakistan
Ships from Lahore
Standard Delivery - (3-6 working days)
  1. Pakistan Post Office
  2. Leopard
Get Free Shipping (*Over Rs. 4000)
Enjoy delivery of your order directly to the doorstep!
Cash on Delivery Available