س کتاب میں ایمان کی حقیقت، ایمان مجمل و ایمان مفصل کی تفصیلات، صفات الٰہیہ کا بیان، ایمان بالرسل، ایمان بالکتب، ختم نبوت، ایمان بالآخرت، ایمان بالملائکہ، ایمان بالقدر اور ایمان سے متعلق متعدد موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے تاکہ عامۃ الناس ابتدائی دینی عقائد سے شناسائی حاصل کر سکیں۔ اس کتاب میں عنوان سے متعلقہ 100 سوالات کے جوابات ترتیب دیے گئے ہیں جن میں سے چند ایک درج ذیل ہیں:
ایمان کسے کہتے ہیں؟
مسلمان ہونے کے لیے بنیادی شرط کیا ہے؟
ایمان میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے تعلق کی کیا اہمیت ہے؟
مسلمان ہو کر بھی ہمارا ایمان کمزور کیوں ہے؟
موجودہ دورِ زوال میں ایمان کی حفاظت کس طرح ممکن ہے؟
اُمت کے اِیمان کی پختگی کے لیے تحریک منہاج القرآن کیا کردار ادا کر رہی ہے؟
اِن جیسے بہت سے اَہم سوالات کے جوابات جاننے کے لیے اس کتاب کا مطالعہ انتہائی اہم ہے۔