سوال و جواب کے انداز میں لکھی گئی یہ تالیف سلسلہ تعلیمات اسلام کی چوتھی کتاب ہے جو تین ابواب پر مشتمل ہے۔ اس میں دین اسلام کے حوالے سے اٹھنے والے ایک سو تریسٹھ (100) سوالات کا تسلی بخش جواب دیا گیا ہے۔
زیر نظر کتاب میں ’’احسان‘‘ سے متعلق بنیادی تفصیلات کا احاطہ کیا گیا ہے۔ احسان و تصوف، اعتقاد و عمل میں رسوخ پیدا کرنے کا وہ طریق ہے جو دور صحابہ سے تا حال ایک زریں روایت کی صورت میں موجود رہا ہے۔ اس کتاب میں قرآن و حدیث کی روشنی میں احسان کی فضیلت، ایمان، اسلام اور احسان کے باہمی تعلق، سیرت صحابہ میں طریق احسان، حسن نیت اور حسن عمل کیلئے احسان کی اہمیت، روحانی تربیت کی اہمیت اور اس کے حصول کا طریق کار، صوفیائے کرام کے کردار کے نمایاں خصائص، حقیقت نفس، اصلاح نفس اور سلاسل طریقت کی تفصیل سمیت احسان سے متعلق اہم امور کا احاطہ کیا گیا ہے۔ دور حاضر میں طریق احسان کو اہم رکن اور اجتماعی زندگی میں کس طرح اور عمل کر سکتے ہیں۔ اس امر کو بھی تفصیلاً بیان کیا گیا ہے۔ یہ کتاب سب قارائین کیلئے علمی اور عملی افادہ کا باعث ہوگی۔