Sura Fatiha awr Tamir-e-Shakhsiyyat

  • In Stock

  • 0 Review(s)

    Rating
    0.0 average based on 0 reviews.

    5 star
    0
    4 star
    0
    3 star
    0
    2 star
    0
    1 star
    0

Price :

Rs220

Product SKU: BA-0004

Author Shaykh-ul-Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri
Language Urdu
Binding Card
Paper Quality Pearl Paper 68GSM
Dimensions 8.5*5.5

تشکیلِ سیرت انسان کی زندگی کا اہم مرحلہ ہےجو بڑا ہی کٹھن اور بڑے شدائد کا حامل ہے اور اگر اس کی کامل معرفت نصیب ہوجائے اور احکاماتِ الٰہیہ کے مطابق اور موافق ہوجائے تو اس کی تکمیل آسان ہوجاتی ہے۔ انسان کو اس ذات کا پرتو ہونا چاہئے جس نے اس کو خلق کیا ہے۔ یہ مخلوق ہوکر اپنے خالق کی صفات کا آئینہ دار ہو اور ان صفات کی عملی شہادت اپنے کردار سے پیش کرے تو یہی اس انسان کی شخصیت و کردار کی تعمیرکے لئےسب سے بڑا ضابطہ اور اصول ہے۔ ایک انسان کو اپنی صفات اور خصائل میں عالمگیرانسانی اخوت کا پیکر ہونا چاہئے اور ایک مسلمان دوسرے مسلمان کو اس تعلق اخوت میں ہر لحظہ مضبوط کرتا ہوا دکھائی دے تو اس کی شخصیت صحیح نہج پر اپنے کردار کی تعمیر کا آغاز کررہی ہوگی۔ انسان کی زندگی دو مرحلوں سے گزرتی ہے: تخلیقِ ذات اور تشکیلِ سیرت۔
تخلیقِ ذات کے مرحلے میں باری تعالیٰ نے سب کو مساوی رکھا ہے۔ سرتاپا ہر انسان کو خوبصورت اور دلکش انسانی اعضا عطا کئے ہیں اور حسنِ توازن سے معمور کیا ہے اور یوں انسان کو تمام مخلوقات کے مابین اشرف الخلق بنایا ہے۔ اس پوری کائناتِ خلق میں جس قدر باری تعالیٰ نے انسان کو حسین وجمیل بنایا ہے، اس قدر کسی اور مخلوق کو نہیں بنایا ہے۔
انسان کی زندگی کا دوسرا مرحلہ تشکیلِ سیرت کا ہے۔ یہ مرحلہ بڑا ہی کٹھن اور بڑے شدائد کا حامل ہے اور اگر اس کی کامل معرفت نصیب ہوجائے اور احکاماتِ الہیہ کے مطابق اور موافق ہوجائے تو اس کی تکمیل آسان ہوجاتی ہے اور اگر یہ احکامِ ربانی کے خلاف اور نفس کی خواہشات کی پیروی میں طے ہو تو یہ تخریب ِ نفس اور تذلیلِ انسانیت اور ندامتِ انسانی کا ایک نشان بن جاتا ہے۔
اس سے بچنے کی ایک ہی صورت ہے کہ انسان ارجعی الی ربک راضیۃ مرضیہ کا سفر اختیار کرے اور خود کو اللہ کے رنگ سے رنگ لے۔ اس کی عملی صورت یہ ہے کہ انسان اپنی شخصیت اور اپنے کردار کی تشکیل سورۃ الفاتحہ میں مذکور اصولوں اور ضابطوں پر کرے۔ 
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زیرِ نظر تصنیف ’سورہ فاتحہ اور تعمیرِ شخصیت‘ اس حقیقت کی شہادت فراہم کرتی ہے کہ تشکیلِ سیرت کے وہ ضابطے جو سورہ فاتحہ میں ذکر ہوئے ہیں اگر ان کو من میں اتار کر قرآنِ مجید سے اکتسابِ فیض کیا جائے تو دنیا و آخرت سنور سکتی ہے۔ 

فہرست ابواب

🔹باب اول : سورہ فاتحہ کے اسماء اور ان کی معنوی خصوصیات
🔹باب دوم : سورہ فاتحہ کا نزول اور حقیقت اولیت
🔹باب سوم : سورہ فاتحہ اور حیات انسانی کا اعتقادی پہلو
🔹باب چہارم : سورہ فاتحہ اور حیات انسانی کا عملی پہلو
🔹باب پنجم : سورہ فاتحہ اور تصور ہدایت
🔹باب ششم : اسلوب سورۃ اور نظام فکر و عمل
🔹باب ہفتم : مضامین فاتحہ کی منطقی ترتیب
🔹باب ہشتم : سورہ فاتحہ اور صفات باری تعالیٰ
🔹باب نہم : سورہ فاتحہ اور صفات عبدیت
🔹باب دہم : خدا اور بندے کا پنج جہتی تعلق
🔹باب یازدہم : سورہ فاتحہ اور پانچ بنیادی ضابطے
🔹باب دواز دہم : سورہ فاتحہ بطور اجمال قرآن
🔹باب سیزدہم : سورہ فاتحہ بطور تفصیل تسمیہ
🔹باب چہاردہم : سورہ فاتحہ سے اجزائے ایمان پر استدلال
🔹باب پانزدہم : سورہ فاتحہ سے ارکان اسلام پر استدلال
🔹باب شانزدہم : سورہ فاتحہ اور شخصی تکمیل کے سات مراحل
🔹باب ہفدہم : سورہ فاتحہ اور تعلیمات طریقت
🔹باب ہشدہم : سورہ فاتحہ اور فرائض نبوت کی تکمیل
🔹باب نوزدہم : سورہ فاتحہ اور تصور وحدت


Ratings & Reviews

0.0

No Review Found.


To Review


Delivery All Over Pakistan
Ships from Lahore
Standard Delivery - (3-6 working days)
  1. Pakistan Post Office
  2. Leopard
Get Free Shipping (*Over Rs. 4000)
Enjoy delivery of your order directly to the doorstep!
Cash on Delivery Available