Tajweedi color-coded Quran (16 Line Hafizi)

  • In Stock

  • 0 Review(s)

    Rating
    0.0 average based on 0 reviews.

    5 star
    0
    4 star
    0
    3 star
    0
    2 star
    0
    1 star
    0

Price :

Rs670 Rs1000

Color :

Product SKU: BQ-0001-54

Publisher Minhaj ul Quran Publications
Language Arabic
Pages 560
Binding Hard
Paper Quality Art Paper
Weight 850 (G)

قرآن مجید اللہ تعالیٰ کا كلام ہے، اس لیے اس کی برکات سے فیضیاب ہونے اور اس کے حق کی ادائیگی کیلئے اس کی تلاوت میں وہی طریقہ اختیار کیا جائے جس طریقے پر اللہ تعالیٰ نے اس کی تلاوت کا حکم دیا ہے اور وہ طریقہ ہے قرآن پاک کو تجوید کے ساتھ پڑھنا یعنی حروف کو ان کے مخارج سے ان کی صفات کی رعایت کرتے ہوئے صحیح صحیح ادا کرنا۔ 

قرآن کریم کو لوحِ محفوظ سے قلبِ محمد ﷺ پر نازل ہوئے 14 سو سال بیت چکے ہیں۔ اصحاب رسول ﷺ نے چمڑے کے ٹکڑوں، ہڈیوں اور کپڑوں پر لکھی قرآنی آیات کو یکجا کرکے آنے والی امت کیلئے اس کو آسان کر دیا اور جدید دور میں ہر کسی نے قرآن کریم کو خوبصورت سے خوبصورت انداز میں چھاپنے کی کوشش کی۔

اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے ”قرآن کو ٹھہر ٹھہر کر پڑھو“ یعنی ترتیل کے ساتھ، تجوید و قرأت کا خیال رکھتے ہوئے۔ پہلے زمانے میں لوگ قرآن پڑھنے کے تجویدی قواعد سیکھنے کیلئے کئی کئی میل سفر کرتے تھے اور شبانہ روز محنت کرکے قرّاء کرام سے قرآنی تلفظ کی ادائیگی کی مشق کرتے تھے تاکہ لحن جلی اور لحن خفی جیسی غلطیوں پر قابو پا کر قرآن کو ترتیل کے ساتھ پڑھ سکیں۔ لیکن دورِ حاضر میں ہر کوئی دنیاوی معاملات میں اس قدر مصروف ہے کہ تجویدی قواعد کو سیکھنے کیلئے وقت نکالنا مشکل ہے، امت مسلمہ کی آسانی کیلئے منہاج القرآن پبلی کیشنز نے 16 سطری قرآن کریم کی 4 رنگوں میں طباعت کی ہے۔

رنگوں کے استعمال کی تفصیل حسب ذیل ہے:

- پہلا رنگ سبز ہے جو تَفَخُّم یعنی موٹے حروف کو ظاہر کرتا ہے۔ گویا پورے قرآن میں جو حرف سبز رنگ میں ہو گا وہ موٹا پڑھا جائے گا۔

- دوسرا سرخ رنگ ہے جو تَحْت یعنی حروف غنہ کو واضح کرتا ہے۔ گویا پورے قرآن میں جو حرف سرخ رنگ کے ہیں ان پر غُنّہ کیا جائے گا۔

- تیسرا رنگ مالٹا ہے، یہ اِخْفَاء کی علامت ہے۔ اخفاء خواہ نون ساکن و تنوین کا ہو یا میم ساکن کا، دونوں میں یہی رنگ استعمال کیا گیا ہے۔

- چوتھا رنگ نیلا ہے، یہ قَلْقَلَہ کی علامت ہے۔ یعنی جس حرف پر یہ رنگ استعمال ہوا ہے اگر وہ ساکن ہے تو فبہا ورنہ وقف کی صورت میں اس پر قلقلہ ہو گا۔

نیز غنہ، اخفا، قلقلہ اور تفخیم جیسے ضروری قواعد اردو، انگلش، پشتو اور فارسی 4 زبانوں میں دیے ہیں۔

قرآن پاک کے آخر میں عربی کے حروف تہجی کے ساتھ حلق کی تصویر بنا کر صفات اور مخارج کی ادائیگی کا طریقہ بھی بتایا گیا ہے۔ جو انگلش اور عربی دونوں زبانوں میں ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ حفاظ کرام کیلئے اردو اور انگلش میں متشابہات بھی لکھے گئے ہیں کہ ایک لفظ قرآن میں دو تین یا چار مرتبہ کس کس سپارے میں آیا ہے۔ اس کے علاوہ قرآنِ مجید کے رموز اوقاف کی تفصیل بیان کی گئی ہے۔ قرآن کریم کا یہ نسخہ اہل اسلام کیلئے بہت ہی ضروری ہے لہٰذا اس نسخے کو اپنے مطالعے میں رکھیں۔ اپنے دوست احباب کو گفٹ کریں۔


Ratings & Reviews

0.0

No Review Found.


To Review


Delivery All Over Pakistan
Ships from Lahore
Standard Delivery - (3-6 working days)
  1. Pakistan Post Office
  2. Leopard
Enjoy delivery of your order directly to the doorstep!
Cash on Delivery Available