شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی نئی ایمان اَفروز تحقیق ’’اَلْقَوْلُ الْمَتِيْن فِي أَمْرِ يَزِيْدَ اللَّعِيْن (یزید کے کفر اور اس پر لعنت کا مسئلہ؟)‘‘۔ یہ کتاب لوگوں کی فکری واضحیت اور اعتقادی اصلاح کے لیے نسخہ کیمیا ہے۔ سانحہ کربلا کے اَصل کرداروں کے بارے میں انکشاف حقائق، واقعہ کربلا کے بارے میں پھیلائے گئے شکوک و شبہات کا مکمل اِزالہ، نفس مسئلہ پر اپنی نوعیت کی منفرد اور جامع کتاب ہے۔
ابواب کی فہرست
🔹 قرآن و حدیث کی نصوصِ قطعیہ کی روشنی میں نفسِ مسئلہ کی تحقیق
🔹 اَہل السنۃ والجماعۃ کے عقیدۂ صحیحہ کا اِثبات و تحقّق
🔹 سلف صالحین اور اَئمہ کرام کے مستند دلائل و براہین کا مجموعہ
🔹 یزید کے کُفر و لعن کے بارے میں اِمام اَعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ کا فتویٰ
🔹 واقعۂ کربلا کے بارے میں پھیلائے گئے شکوک و شبہات کا مکمل اِزالہ
🔹 سانحۂ کربلا کے اَصل کرداروں اور ذِمّہ داروں کے بارے میں اِنکشافِ حقائق
🔹 یزید کے اِمام حسین علیہ السلام کے قتل کے براہِ راست حکم دینے کے ناقابلِ تردید شواہد
🔹 ملتِ بیضہ کی فکری و اِعتقادی اِصلاح کے لیے نسخۂ کیمیا
🔹 کُفر و لعنِ یزید کے موضوع پر اپنی نوعیت کی منفرد، مدلّل، وقیع اور جامع کتاب