Aashiqon ka Safar

  • In Stock

  • 0 Review(s)

    Rating
    0.0 average based on 0 reviews.

    5 star
    0
    4 star
    0
    3 star
    0
    2 star
    0
    1 star
    0

Price :

Rs360

Product SKU: BBD-0015

Author Shaykh-ul-Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri
Language Urdu
Pages 198
Binding Hard
Paper Quality Pearl Paper
Weight 289 (G)
Dimensions 8.5*5.5
Date Publication November 30, 2017

اپنی طرز کی اس انوکھی تصنیف میں مخفی تاریخی حقائق کو عمیق مطالعہ کے ساتھ منظرِ عام پر لایا گیا ہے۔ اس کتاب میں یہ ثابت کیا گیا ہے کہ روئے زمین پر مکہ مکرمہ واحد شہر ہے جس کی طرف ابنیا کرام علیھم السلام، ملائکہ اور جن و انس میں سے زمین سے آسمان تک کے تمام نیک بندوں نے سفر کیا ہے۔ جن اولو العزم انبیاء کرام علیھم السلام نے مکہ مکرمہ کی طرف سفر کیا، ان میں سیدنا آدم، سیدنا نوح، سیدنا ابراہیم، سیدنا اسماعیل، سیدنا موسی، سیدنا یونس، سیدنا ہود، سیدنا صالح، سیدنا شعیب اور سیدنا عیسیٰ علیھم السلام جیسے جلیل القدر پیغمبران بھی شامل ہیں۔ اس کتاب میں ثابت کیا گیا ہے کہ تمام انبیاء کرام علیھم السلام اپنی حیاتِ مقدسہ میں مکہ مکرمہ ایک بار نہیں بلکہ بارہا مرتبہ آتے رہے ہیں۔ قابلِ ذکر بات ہے کہ انبیاء کرام علیھم السلام کی بڑی تعداد یہیں مستقل قیام پذیر رہی اور یہیں آسودۂ خاک ہوئے۔ اس حوالے سے دیکھا جائے تو مستند روایات سے صرف رکن، مقامِ اِبراہیم اور مقامِ زَمزم کے درمیان ایک ہزار (1,000) کے لگ بھگ انبیاء کرام علیھم السلام مدفون ہیں۔ اس کتاب کا سب سے اہم اور مرکزی نکتہ یہ ہے کہ جملہ انبیاء کرام علیھم السلام کے مکہ مکرمہ میں آنے اور یہاں قیام پذیر ہونے کا واحد سبب یہ آرزو تھی کہ وہ خاتم انبیاء و المرسلین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دیدار کرلیں، ان پر ایمان لائیں، ان کی صحابیت کا شرف حاصل کریں اور ان کے دین متین کی نصرت کر سکیں۔
رِحْلَۃُ الْعَاشِقِیْن إِلَی الْبَلَدِ الْمُبَارَکِ الْأَمِیْن نامی اس تصنیف میں وہ تمام روایات جمع کی گئی ہیں کہ جو سابقہ انبیاء کرام علیھم السلام کی رسولِ مکرم ہادیِ برحق، محسنِ انسانیت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دیدار کے شوق میں حرم مکہ کی طرف ہجرت، یہاں سکونت اور پھر وہیں ان کی وفات کو ثابت کرتی ہیں۔ تاریخی حقائق پر مبنی یہ تصنیف اردو ادب کے دینی سرمائے میں بیش قدر اضافہ ہے۔

اس کتاب کے درج ذیل ابواب ہیں
🔹 مکہ مکرمہ کی حرمت کا حکم اور اس کی بے حرمتی کی ممانعت
🔹 رسول اللہ ﷺ اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی مکہ مکرمہ سے شدید محبت
🔹 کعبۃ اللہ کی عظمت اور اس کی تعظیم و تکریم
🔹 سابقہ انبیاء کرام علیہم السلام کا حجِ بیت اللہ اور طواف کعبہ کے لیے سفر
🔹 ستر انبیاء کرام علیہم السلام کا حجِ کعبہ اور ان سب کا مسجد الخیف اور مسجد روحاء میں نماز ادا کرنا
🔹 مسجد خیف میں ستر انبیاء کرام علیہم السلام مدفون ہیں
🔹 وادی سرر میں ستر انبیاء کرام علیہم السلام مدفون ہیں
🔹 مکہ مکرمہ میں موت کی فضیلت
🔹 کعبۃ اللہ کے ارد گرد (مطاف کعبہ میں) تین سو انبیاء کرام علیہم السلام مدفون ہیں، جبکہ رکن یمانی اور حجر اسود کے درمیان ستر انبیاء کے مقابر ہیں
🔹 حضرت آدم علیہ السلام اور حضرت حوا علیہا السلام کی وفات اور ان کی قبور
🔹 حضرت اسماعیل اور حضرت ہاجرہ علیہما السلام کی قبور حطیم کعبہ کے اندر ہیں
🔹 صحنِ کعبہ میں حجرِ اَسود، مقامِ ابراہیم اور مقامِ زمزم کے درمیان 99 انبیاء کرام علیہم السلام مدفون ہیں : حضرت نوح، ہود، شعیب، صالح اور اسماعیل علیہم السلام بھی انہی میں سے ہیں
🔹 حطیم میں ننانونے (99) انبیاء کرام علیہم السلام مدفون ہیں
🔹 رکن، مقامِ اِبراہیم اور مقامِ زمزم کے درمیان مجموعی طور پر ایک ہزار (1000) کے قریب انبیاء کرام علیہم السلام مدفون ہیں


Ratings & Reviews

0.0

No Review Found.


To Review


Delivery All Over Pakistan
Ships from Lahore
Standard Delivery - (3-6 working days)
  1. Pakistan Post Office
  2. Leopard
Get Free Shipping (*Over Rs. 4000)
Enjoy delivery of your order directly to the doorstep!
Cash on Delivery Available