اَلْإِجَابَة فِي مَنَاقِبِ الْقَرَابَة علیهم السلام کے نام سے موسوم یہ کتاب اَہلِ بیتِ اَطہار علیہم السلام کے فضائل و مناقب پر مستند احادیث کا مجموعہ ہے اور عظمتِ اہل بیت اطہار علیہم السلام پر ایک عدیم النظیر تالیف ہے۔ اِس سے محبت و مودّتِ اَہلِ بیتِ اَطہار علیہم السلام کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے۔ یہی نہیں بلکہ اَہلِ بیتِ اَطہار علیہم السلام کے نفوسِ قدسیہ کے متعلق اَخیارِ اُمت اور اکابر اَسلاف کے عقیدہ صحیحہ کی بھی بہترین ترجمانی کرتی ہے۔ مزید برآں فرقہ وارانہ رجحانات کے تدارک کے لیے اِنتہائی مؤثر کتاب ہونے کی بنا پر اُمتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے بھی کارگر ہے۔ اس میں عربی متون مع اِعراب، ترجمہ اور تحقیق و تخریج کو خاص طور پر ملحوظ رکھا گیا ہے۔
فہرست ابواب
🔹 باب 1 : حضور نبی اکرم ﷺ کے اہل بیت اور قرابت داروں کے مناقب
🔹 باب 2 : سیدۂ کائنات فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے مناقب
🔹 باب 3 : حضرت علی بن ابی طالب کرم اللہ وجھہ الکریم کے مناقب
🔹 باب 4 : حسنین کریمین علیہما السلام کے مناقب
🔹 باب 5 : امہات المومنین رضی اللہ عنہن کے مناقب
🔹 باب 6 : امام محمد مہدی علیہ السلام کے مناقب