حضور اکرم ﷺ کی پاکیزہ زندگی ہی اسلام کی صحیح اور کامل تصویر ہے۔ آپ کریم ﷺ کے اقوال و افعال اور حیات مبارکہ کا اتباہ ہی مومن کے لیے نجات دہندہ ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: (مسلمانو!) درحقیقت تم لوگوں کے لیے اللہ کے رسول میں ایک بہترین نمونہ ہے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کریم ﷺ کی عمدہ عادات اور بے مثال سیرت کو اس امت کے لیے ایک بہترین ”اسوۂ حسنہ“ قرار فرما کر اس کے مطابق زندگی گذارنے کی ترغیب دی ہے۔
اللہ تعالیٰ نے رسول اکرم ﷺ کو عمدہ صورت کی طرح اعلیٰ سیرت، بلند، اخلاق اور عمدہ صفات کا مجموعہ بنایا رتھا، جس کی گواہی خود قرآن کریم نے بھی دی ہے: ’’یقیناً آپ اخلاق کے اعلیٰ درجے پر فائز ہیں۔‘‘ رسول اللہ ﷺ کی ذات اقدس سیرت اور صورت دونوں اعتبار سے کامل اور اکمل تھیں، اپنی قوم میں اچھے کردار، فاضلانہ اخلاق اور کریمانہ عادات کے لحاظ سے ممتاز تھے اور حضور اکرم ﷺ کی شخصیت نہایت بار عب اور پروقار تھی، سب سے زیادہ بامروت، سب سے زیادہ خوش اخلاق، سب سے زیادہ راست گو، سب سے زیادہ کریم، سب سے زیادہ نیک عمل، سب سے بڑھ کر پابند عہد، سب سے زیادہ امانت دار تھے۔
پس جو اشخاص اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگانی خوبصورت اور کامیاب بنانا چاہتے ہیں تو انھیں آپ کریم ﷺ کے خصائل و شائل کی طبیعت کی پوری آمادگی اور ایک قلبی لگاؤ کے ساتھ پیروی کرنی چاہیے۔ اس کو معلوم ہو کہ حضور اکرم ﷺ جو کوئی حکم اپنی زبان مبارک سے واضح الفاظ میں دے رہے ہیں۔ یا یہ کہ آپ کریم ﷺ کو کیا پسند ہے اور کیا ناپسند۔ آپ کریم ﷺ کی نشست و برخواست کا طریقہ کیا ہے۔ گفتگو کا انداز کیا ہے۔ چلتے کس طرح تھے، لباس کون سا پہنتے تھے،کھانے میں کیا چیز مرغوب تھی۔ یہ سب جان کر مومن ان کی اتباع کر سکے اور نجات دارین حاصل کرسکے۔ اس حوالے سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زیر نظر تصنیف بہت مفید ہے۔ اس میں شیخ الاسلام نے آقا علیہ السلام کی روز مرّہ کی زندگی کا نقشہ کھینچا ہے۔
فہرست
🔹 باب 1 : حضور ﷺ کی مسرت، مسکراہٹ اور مزاح کا بیان
🔹 باب 2 : حضور ﷺ کے حسن خلق و معاشرت کا بیان
🔹 باب 3 : حضور ﷺ کے وصف حیاء کا بیان
🔹 باب 4 : حضور ﷺ کی شجاعت اور جود و سخاء کا بیان
🔹 باب 5 : حضور ﷺ کی دنیا سے بے رغبتی اور خشیت الٰہی کا بیان
🔹 باب 6 : حضور ﷺ کے حسن کلام کا بیان
🔹 باب 7 : حضور ﷺ کے خراماں ناز ہونے (باوقار چال) کا بیان
🔹 باب 8 : حضورﷺ کے اندازِ نشست و برخاست کا بیان
🔹 باب 9 : حضور ﷺ کی چھینک مبارک کا بیان
🔹 باب 10 : حضور ﷺ کے کھانے پینے کی عادات مبارکہ کا بیان
🔹 باب 11 : حضور ﷺ کے لباس مبارک کا بیان
🔹 باب 12 : حضور ﷺ کی انگوٹھی مبارک کے نقش کا بیان
🔹 باب 13 : حضور ﷺ کے خوشبو استعمال فرمانے کا بیان
🔹 باب 14 : حضور ﷺ کے نعلین پاک کا بیان
🔹 باب 15 : حضور ﷺ کے وضو، غسل، مسواک اور بال مبارک صاف کرانے کا بیان
🔹 باب 16 : حضور ﷺ کے استراحت فرما ہونے اور آپ (ص) کے بستر مبارک کا بیان
🔹 باب 17 : حضور ﷺ کی نیند مبارک اور قیام اللیل کا بیان