حضور نبی اکرم ﷺ کی بعثت کا مقصد جہاں دعوتِ توحید ہے، وہاں اَخلاقِ حسنہ کی تعلیم اور ترغیب بھی ہے۔ آپ ﷺ کے اِنہی اَخلاقِ کریمانہ کی ترویج کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 4 جلدوں پر مشتمل یہ جامع کتاب ترتیب دی ہے۔ اَخلاقی اِنحطاط اور معاشرتی قدروں کے زوال کے اِس دور ميں یہ کتاب اُمتِ مسلمہ کے لیے سیارۂ نور ہے؛ جو ہر گھر، لائبریری اور تعلیمی ادارے کی زینت ہونی چاہیے۔
شیخ الاسلام کی یہ کتاب دراَصل 60 جلدوں پر مشتمل Encyclopedia of Sunna کا ’سیرت و اَخلاقِ محمدی‘ پر مشتمل ایک حصہ ہے۔ اِس فقید المثال تصنیف کو 16 اَبواب میں تقسیم کیا گیا ہے۔ حضور نبی اکرم ﷺ کی سیرتِ مقدسہ، اُسوۂ حسنہ اور اَخلاقِ عظیمہ کے حسین تذکرہ کے ساتھ ساتھ والدین، اولاد، زوجین، بہن بھائیوں، رشتہ داروں، ہمسایوں، عام مسلمانوں، غیر مسلموں حتی کے جانوروں کے ساتھ حسنِ اَخلاق سے پیش آنے کو آیات و احادیث اور آثار و اقوال کی روشنی میں بیان کیا گیا ہے۔