‘Aqida Shafa‘at: Ahadith Mubaraka ki Rawshani main

  • In Stock

  • 0 Review(s)

    Rating
    0.0 average based on 0 reviews.

    5 star
    0
    4 star
    0
    3 star
    0
    2 star
    0
    1 star
    0

Price :

Rs650

Product SKU: BBD-0001

Author Shaykh-ul-Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri
Language Urdu
Pages 466
Binding Hard
Paper Quality Pearl Paper
Weight 522 (G)
Dimensions 8.5*5.5
Date Publication October 31, 2013

یہ بات اچھی طرح ذہن نشین کرلینی چاہیے کہ حضور نبی اکرم ﷺ کا ہر حکم شریعت اور آپ ﷺ کا ہر قول و عمل اِسلام ہے اور اس کی مخالفت کفر ہے۔ اسی لیے قرآنِ مجید میں آپ ﷺ کی نسبت یہ حکم وارد ہوا ہے: ’’اور جو کچھ رسول (ﷺ) تمہیں عطا فرمائیں اُسے لے لیا کرو اور جس سے تمہیں منع فرمائیں (اُس سے) رُک جایا کرو۔‘‘ (الحشر، 59 : 7)

قرآنِ حکیم کے بعد ہمارے لیے ہدایت و رہنمائی کا سرچشمہ سرورِ کائنات ﷺ کی احادیث مقدسہ ہیں جس کے مبلغ کے لیے رحمتِ عالم ﷺ نے خصوصی دعا فرمائی ہے: ’’اللہ تعالیٰ اُس مردِ مومن کو رونق و تازگی بخشے جس نے میری حدیث سنی، پھر اسے یاد رکھا اور بعینہ اُسے آگے پہنچایا۔‘‘ (جامع ترمذی)

چنانچہ حضور نبی اکرم ﷺ کی اِس مبارک دعا کا مصداق بننے اوردنیوی و اُخروی برکات سمیٹنے کے لیے ہر دور میں اَئمہ کرام نے اپنے اپنے ذوقِ علمی اور اس دور کی ضرورت کے مطابق مختلف موضوعات پر چالیس احادیث کے مجموعے مرتب کیے ہیں۔

شیخ الااسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالی دور حاضر کے عظیم محدث، مجدد اورسچے عاشقِ رسول ﷺ ہیں۔ آپ پوری اُمتِ مسلمہ کو حضور نبی اکرم ﷺ سے محبت جیسی سعادت و نعمت سے آشنا کروانا وقت کی اہم ایمانی ضرورت سمجھتے ہیں۔ آپ شب و روز اسی فکر میں لگے رہتے ہیں کہ امت کا ہر فرد حضور نبی اکرم ﷺ کے کمالاتِ معنوی اور جمالِ ظاہری سے ذہناً اور قلباً وابستہ ہو جائے۔ علاوہ ازیں اللہ تعالیٰ نے آپ کو یہ امتیاز عطا فرمایا ہے کہ آپ نے اُمت کے ہر مرض کے اَسباب کی نہ صرف درست تشخیص کی بلکہ اس کا مناسب علاج بھی تجویز فرمایا۔ آپ نے دورِ جدید کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام و خواص دونوں کی علمی و فکری رہنمائی اور عقیدہ و عمل کی پختگی کے لیے احادیث مبارکہ سے خوب استفادہ کیا اور 100 کے قریب چھوٹے بڑے مجموعہ ہائے احادیث مرتب کیے۔ زیرِ نظر مجموعۂ حدیث: ’عقیدہ شفاعت: احادیثِ مبارکہ کی روشنی میں‘ میں عقیدۂ شفاعت سے متعلق 400 احادیثِ مبارکہ مع اُردو ترجمہ و کامل تحقیق و تخریج اور ضروری شرح جمع کی گئی ہیں۔

فہرست
🔹 باب 1 : تمام انبیاء و رسل میں سے فقط حضور نبی اکرم ﷺ کا قیامت کے دن شفاعتِ عظمیٰ کے مقام پر فائز ہونے کا بیان
🔹 باب 2 : اللہ تعالیٰ کا حضور نبی اکرم ﷺ کو قیامت کے دن مقامِ محمود پر فائز فرمانے کا بیان
🔹 باب 3 : حضور ﷺ کے اِکرام اور محبت کے باعث شفاعت کیلئے عرش الٰہی پر بٹھائے جانے یا رب العالمین کے دائیں طرف قیام فرما ہونے کا بیان
🔹 باب 4 : حضور نبی اکرم ﷺ کا اپنی امت کے لیے قیامت کے دن شفاعت اختیار فرمانے کا بیان
🔹 باب 5 : حضور نبی اکرم ﷺ کا اپنی امت کیلئے دعائے شفاعت قیامت تک کیلئے مؤخر فرمانے کا بیان
🔹 باب 6 : حضور نبی اکرم ﷺ کا قیامت کے دن سب سے پہلے شفاعت کرنے والے اور مقبول شفاعت ہونے کا بیان
🔹 باب 7 : اخلاص سے کلمہ پڑھنے والے ہر شخص کیلئے حضور ﷺ کی شفاعت کا بیان
🔹 باب 8 : حضور نبی اکرم ﷺ کی شفاعت سے لوگوں کا دوزخ سے نکلنے کا بیان
🔹 باب 9 : کبیرہ گناہ کرنے والوں کیلئے حضور نبی اکرم ﷺ کی شفاعت کا بیان
🔹 باب 10 : حضور نبی اکرم ﷺ کی شفاعت خاصہ گناہگاروں اور خطاکاروں کیلئے ہے نیز آپ ﷺ کی عامۃ المسلمین کیلئے شفاعت عامہ کا بیان
🔹 باب 11 : حضور نبی اکرم ﷺ کا قیامت کے روز انبیاء علیھم السلام کو حق شفاعت دلانے اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا آپ ﷺ سے اپنے لیے شفاعت طلب کرنے کا بیان
🔹 باب 12 : اللہ تعالیٰ کا اپنے حبیب ﷺ کو قیامت کے دن شفاعت کے ذریعے راضی کرنے کا بیان
🔹 باب 13 : اذان کے بعد حضور نبی اکرم ﷺ پر درود پڑھنے والوں اور مقامِ وسیلہ مانگنے والوں کیلئے آپ ﷺ کی شفاعت کا بیان
🔹 باب 14 : مدینہ طیبہ کے مصائب برداشت کرنے اور مشکلات پر صبر کرنے کے باعث شفاعتِ نبوی نصیب ہونے کا بیان
🔹 باب 15 : مدینہ طیبہ میں وفات پانے، حضور نبی اکرم ﷺ کی قبر انور کی زیارت کرنے اور دیگر اسباب کے باعث شفاعت نبوی کا بیان
🔹 باب 16 : جنت میں بغیر حساب داخل ہونے والے لوگوں کیلئے حضور نبی اکرم ﷺ کی شفاعت کا بیان
🔹 باب 17 : انبیاء کرام علیہم السلام، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم، اور صالحین کے شفاعت کرنے کا بیان
🔹 باب 18 : اللہ تعالیٰ نے رحمت کے ننانوے حصے اپنے اولیاء کیلئے قیامت کے دن کیلئے محفوظ کر لیے ہیں
🔹 باب 19 : جنت میں بغیر حساب داخل ہونے والے اولیاء اللہ میں سے ہر ایک ہزار اپنے ساتھ ستر ہزار لے کر جائیں گے
🔹 باب 20 : اولاد کا اپنے والدین کے حق میں شفاعت کرنے کا بیان
🔹 باب 21 : نمازیوں کا مسلمان میت کے حق میں شفاعت کرنے کا بیان
🔹 باب 22 : قرآن مجید، رمضان المبارک اور دیگر اسباب کے باعث شفاعت کے عطا کیے جانے کا بیان
🔹 باب 23 : شفاعت سے محروم کرنے والے اسباب کا بیان


Ratings & Reviews

0.0

No Review Found.


To Review


Delivery All Over Pakistan
Ships from Lahore
Standard Delivery - (3-6 working days)
  1. Pakistan Post Office
  2. Leopard
Get Free Shipping (*Over Rs. 4000)
Enjoy delivery of your order directly to the doorstep!
Cash on Delivery Available