Arbain: Isal-e-Sawab

  • In Stock

  • 0 Review(s)

    Rating
    0.0 average based on 0 reviews.

    5 star
    0
    4 star
    0
    3 star
    0
    2 star
    0
    1 star
    0

Price :

Rs40

Product SKU: BBF-0024

Author Shaykh-ul-Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri
Language Urdu
Pages 88
Binding Card
Paper Quality Pearl Paper 68GSM
Weight 62 (G)
Dimensions 6.5*4.5
Date Publication January 31, 2016

اسلام حضور نبی اکرم ﷺ کا لایا ہوا وہ دین مبین ہے جس میں دُنیوی و اُخروی سعادتیں انسان کے لیے ہمہ وقت موجود رہتی ہیں۔ ان سعادتوں میں نیکی وہ بنیادی تصور ہے جس کے وسیع دائرے میں صبح و شام کے ہزاروں اعمال داخل ہو جاتے ہیں۔ اللہ تعالی نے آخرت میں کامیابی کا دار و مدار انہی اعمال پر رکھا ہے۔ یہ اعمال جس طرح خود انسان کے اپنے کام آتے ہیں اسی طرح یہ دوسروں کی بخشش و مغفرت کا باعث بھی بنتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اسلامی تعلیمات میں ’اِیصالِ ثواب‘ کی اصطلاح ہر دور میں معروف رہی ہے۔

اِیصالِ ثواب سے مراد ہے کہ کوئی شخص اپنے کسی عملِ صالح کا ثواب کسی دوسرے کو پہنچائے۔ جمہور مسلمانوں کے نزدیک کسی انسان کا اپنے کسی نیک عمل کا ثواب زندہ یا مردہ کو پہنچانا درست اور جائز عمل ہے؛ خواہ وہ عمل نماز ہو یا روزہ یا تلاوتِ قرآن یا ذکر یا طواف یا حج و عمرہ یا اس کے علاوہ کوئی بھی نیک عمل۔

لہٰذا شریعتِ اسلامیہ میں یہ طے شدہ امر ہے کہ ایک شخص کی دعا اور نیک عمل سے دوسرے کو فائدہ پہنچتا ہے، ایک کی نیکی سے دوسرے کو برکت ملتی ہے، ایک کی شفاعت سے دوسرے کی بخشش ہوتی ہے اور ایک کی کوشش سے دوسرے کو درجات میں بلندی نصیب ہوتی ہے، جیسا کہ قرآن حکیم میں ارشاد باری تعالیٰ ہے: ’’اور وہ لوگ (بھی) جو اُن (مہاجرین و انصار) کے بعد آئے (اور) عرض کرتے ہیں : اے ہمارے رب! ہمیں بخش دے اور ہمارے ان بھائیوں کو بھی، جو ایمان لانے میں ہم سے آگے بڑھ گئے۔‘‘ (الحشر، 59 : 10)

اِس آیت مبارکہ میں مسلمانوں کو یہ تعلیم دی جا رہی ہے کہ وہ اِس دنیا سے رحلت فرما جانے والے اپنے مسلمان بھائیوں کے لیے مغفرت کی دعا کریں۔ اگر اُن کی دعا دوسروں کے لیے فائدہ مند نہ ہوتی تو اُنہیں کبھی اِس بات کا حکم نہ دیا جاتا۔

اِسی طرح حضور نبی اکرم ﷺ کی متعدد احادیث مبارکہ، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور اَسلاف کے عمل سے یہ بات پایہ ثبوت کو پہنچتی ہے کہ ’اِیصالِ ثواب‘ ایک مشروع عمل ہے۔ افسوس! آج کے دور میں اِسے ایک مختلف فیہ مسئلہ بنا دیا گیا ہے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدّ ظلّہ العالی کی زیرِ نظر ’اَربعین‘ میں اِیصالِ ثواب پر آیاتِ قرآنی، مستند ذخیرہ حدیث سے چالیس اَحادیث مبارکہ اور اَقوالِ اَئمہ جمع کیے گئے ہیں تاکہ یہ مسئلہ قرآن و حدیث کی روشنی میں واضح ہو جائے۔


Ratings & Reviews

0.0

No Review Found.


To Review


Delivery All Over Pakistan
Ships from Lahore
Standard Delivery - (3-6 working days)
  1. Pakistan Post Office
  2. Leopard
Get Free Shipping (*Over Rs. 4000)
Enjoy delivery of your order directly to the doorstep!
Cash on Delivery Available