Arbain: Tashri‘i Umur main Tasarrufat-e-Mustafa

  • In Stock

  • 0 Review(s)

    Rating
    0.0 average based on 0 reviews.

    5 star
    0
    4 star
    0
    3 star
    0
    2 star
    0
    1 star
    0

Price :

Rs40

Product SKU: BBF-0011

Author Shaykh-ul-Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri
Language Urdu
Pages 64
Binding Card
Paper Quality Pearl Paper 68GSM
Weight 52 (G)
Dimensions 6.5*4.5
Date Publication July 31, 2016

اَہل علم و سعادت نے اپنے اپنے دور کی ضرورت اور تقاضوں کے مطابق لوگوں کے علم و فکر اور عقیدہ و عمل کی حفاطت اور پختگی کے لیے چھوٹے بڑے مجموعہ ہائے اَحادیث مرتب فرمائے۔ اِن مجموعہ ہائے اَحادیث میں سے ہی ایک قسم اَربعین کی ہے جس سے مراد چالیس اَحادیث مبارکہ کا مجموعہ ہے۔ مبلغِ حدیث کیلئے حضور نبی اکرم ﷺ نے خصوصی دعا فرمائی ہے فرمانِ اقدس ہے کہ ’اللہ اس شخص کو رونق و تازگی عطاء فرمائے جس نے ہم سے کوئی حدیث سنی، پھر اسے یاد رکھا یہاں تک کہ دوسروں تک پہنچایا۔‘ (سنن الترمذی)

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا شمار عصر حاضر کے اُن جلیل القدر محدّثین میں ہوتا ہے جنہوں نے دورِ جدید کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام و خواص دونوں کی علمی و فکری رہنمائی اور عقیدہ و عمل کی پختگی کے لیے اَسلاف کی روایات کے مطابق جہاں المنہاج السوی، ہدایۃ الاُمۃ اور جامع السنۃ جیسے نہایت مستند اور ضخیم مجموعہ ہائے اَحادیث مرتب فرمائے، وہیں تبلیغ و اِشاعتِ حدیث کی فضیلت اور اس سے حاصل ہونے والے دُنیوی و اُخروی فیوض و برکات سمیٹنے کے لیے بصورتِ اَربعین مختصر مجموعہ ہائے اَحادیث مرتب کرنے کی علمی روایت کو بھی آگے بڑھایا تاکہ وسائل و ذرائع کی کمی اور قلتِ وقت کے شکار لوگ فرموداتِ رسول ﷺ سے مستنیر ہوسکیں۔

اللہ تعالیٰ نے اپنی حاکمیتِ اعلیٰ کا ظہور نبی اکرم ﷺ کے پیکرِ نبوت کے ذریعے سے فرمایا۔ آپ ﷺ کے اوامر و نواہی حاکمِ حقیقی ہی کے اوامر و نواہی اور آپ ﷺ کی اطاعت و معصیت حاکمِ حقیقی ہی کی اطاعت و معصیت شمار ہوگی۔ آپ ﷺ کی حاکمیت کی دو حیثیتیں ہیں: پہلی تشریحی حاکمیت اور دوسری تشریعی  حاکمیت۔ تشریعی حاکمیت سے مراد ہے کہ آپ ﷺ کی حاکمیت قرآن کی شارح ہوتی ہے اور وہ احکامِ الٰہی کے صحیح منشاء و مراد کو واضح کرتی اور اس کی جزئیات و تفصیلات متعین کرتی ہے۔ تشریعی حاکمیت کے اعتبار سے آپ ﷺ کو ان چیزوں کے بارے میں حکم صادر فرمانے کا اختیار عطا ہوا جن کے متعلق قرآن حکیم خاموش ہے یا اس میں کوئی واضح حکم نہ

زیرِ نظر ’’اَربعین‘‘ میں حضور نبی اکرم ﷺ کے تشریعی اختیارات پر مستند ذخیرٔ حدیث سے چالیس اَحادیث مبارکہ جمع کی گئی ہیں۔ نیز اَئمہ و محدثین کرام کے توضیحات و تشریحات بھی بالتفصیل درج کی گئی ہیں۔ جب کہ اَربعین ہٰذا میں ضخامت کے خوف سے اَحادیث کی تخریج اور اَئمہ کے توضیحی و تشریحی اَقوال کافی کم کر دیے گئے ہیں۔


Ratings & Reviews

0.0

No Review Found.


To Review


Delivery All Over Pakistan
Ships from Lahore
Standard Delivery - (3-6 working days)
  1. Pakistan Post Office
  2. Leopard
Get Free Shipping (*Over Rs. 4000)
Enjoy delivery of your order directly to the doorstep!
Cash on Delivery Available