Arkan-e-Islam

  • In Stock

  • 0 Review(s)

    Rating
    0.0 average based on 0 reviews.

    5 star
    0
    4 star
    0
    3 star
    0
    2 star
    0
    1 star
    0

Price :

Rs920

Product SKU: BC-0002

Author Shaykh-ul-Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri
Language Urdu
Pages 560
Binding Hard
Paper Quality Faling
Weight 662 (G)
Dimensions 8.5*5.5
ISBN 969-32-0281-2
Date Publication August 31, 2022

یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ اسلام کے علاوہ دوسرے کسی بھی انسان ساختہ مذہب کے ہاں عبادات کا ایک ایسا عظیم اور جامع تصور نہیں ملے گا۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اسلام صرف عقائد کا مذہب نہیں آفاقی دین اور مستقل ضابطہ حیات ہے۔ اس کا ہر رکن بنی نوع انسان کے لئے روحانی، سیاسی، معاشی اور معاشرتی زندگی کا بہترین اور قابل عمل جزو ہے۔ نماز کو ہی لیجئے، اس کی شرائط اور جملہ واجبات کا اطلاق انسان کی روز مرہ عملی زندگی پر بھی ہوتا ہے۔ اس میں انسانی سیرت و کردار کی تشکیل اور ظاہری و باطنی طہارت کے جملہ اصول موجود ہیں۔


اسی طرح تزکیہ نفس کے حوالے سے اخلاقِ حسنہ کے حصول جیسے اعلیٰ نصب العین کی تکمیل کے لئے اسلام کے روحانی نظام میں روزے کی منفرد افادیت نکھر کر واضح ہوتی ہے۔ انسانی زندگی میں معاشی ضروریات کی قطعی اور بنیادی اہمیت بھی کسی سے پوشیدہ نہیں اور یہ حقیقت ہے کہ اسلام میں مادی اور روحانی نظام کے تقاضے باہم متعارض نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ نماز کے حکم کے ساتھ تقریباً بیاسی مرتبہ ایتائے زکوٰۃ کا حکم ہوا ہے۔ اس سے صاف واضح ہوتا ہے کہ اسلام انسان کی مادی ضروریات سے اعراض کا نام نہیں بلکہ تنگدست اور مفلوک الحال لوگوں کو ان کی ضروریاتِ زندگی مہیا کرنا ہی عبادت کی بہترین شکل ہے۔


اب حج کو دیکھئے اگر اس کی حقیقت پر غور کیا جائے تو یہ محبت کی ایسی عجیب داستان ہے جس کا ہر باب محبت کا نقطۂ عروج ہے جہاں عقل و خرد اور علم و تحقیق کے سارے پیمانے توڑ کر انسان دیوانہ وار کبھی دوڑتا ہے، کبھی پتھر چومتا ہے، کہیں ستونوں پر کنکریاں پھینکتا ہے اور اس کا واحد مقصد محبوب ِ حقیقی کی رضا و خوشنودی ہوتا ہے۔

الغرض ارکانِ اسلام کا یہ پانچ نکاتی لائحہ عمل دنیوی و اخروی زندگی کے ہر پہلو پر محیط ہے۔


فہرست


🔹 باب اول: توحید و رسالت : حقیقت توحید و رسالت

جزو اول

جزو دوم


🔹 باب دوم: فلسفہ نماز

جزو اول : نماز کی فرضیت و اہمیت

جزو دوم : نماز کا فلسفہ اجتماعیت

جزو سوم : فلسفہ نماز اور نظام مرکزیت

جزو چہارم : نماز جامع العبادات و نظام الاوقات

جزو پنجم : نماز کا فلسفہ معراج

جزو ششم : آداب صلوٰۃ

جزو ہفتم : ارکان صلوٰۃ کے آداب


🔹 باب سوم: فلسفہ حج

جزو اول : حج ۔۔۔۔ مظہر محبت

جزو دوم : حج کا تاریخی پس منظر

جزو سوم : بیت اللہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کو مرکزی حیثیت کیوں

جزو چہارم : مناسک حج کی حقیقت

جزو پنجم : مسائل حج و عمرہ


🔹 باب چہارم: فلسفہ صوم

جزو اول : روزے کی فرضیت

جزو دوم : رمضان المبارک احادیث نبوی کی روشنی میں

جزو سوم : روزے کی حکمتیں

جزو چہارم : جسم اور روح کی حقیقت

جزو پنجم : روزہ کی اقسام (طبقات انسانی کے حوالے سے)

جزو ششم : رمضان المبارک میں معمولات نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

جزو ہفتم : رمضان المبارک میں اکابر اسلاف کے معمولات

جزو ہشتم : روزہ کے احکام و مسائل

جزو نہم : چند نفلی روزوں کی فضیلت

جزو دہم : حقیقت اعتکاف

جزو یازدہم : شب قدر اور اس کی فضیلت


🔹 باب پنجم: فلسفہ زکوۃ

جزو اول : زکوۃ کی فرضیت و اہمیت

جزو دوم : مسائل زکوۃ کا بیان

جزو سوم : صدقہ فطر کا بیان


Ratings & Reviews

0.0

No Review Found.


To Review


Delivery All Over Pakistan
Ships from Lahore
Standard Delivery - (3-6 working days)
  1. Pakistan Post Office
  2. Leopard
Get Free Shipping (*Over Rs. 4000)
Enjoy delivery of your order directly to the doorstep!
Cash on Delivery Available