شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی تالیف روضۃ السالکین فی مناقب الاولیاء والصالحین (اولیاء کرام اور صالحین عظام کے فضائل و مناقب) اولیاء کرام اور صالحین عظام کے فضائل و مناقب پر مستند احادیث کا خوبصورت مجموعہ ہے جس میں 364 احادیثِ مبارکہ کو اردو ترجمہ اور تخریج کے ساتھ جمع کیا گیا ہے۔ کتاب 23 فصول پر مشتمل ہے جس میں اذوات مقدسہ کے مقام و مرتبہ اور صفات و کمالات کو اجاگر کیا گیا ہے۔ رضائے الٰہی کی خاطر اولیاء و مقبولان بارگاہ الٰہی سے محبت کرنے، ان کی زیارت کرنے جیسے عنوان پر احادیث جمع کی گئی ہیں۔
فہرست فصول
🔹 بارگاہ الٰہی میں اولیاء و صالحین کے مقام و مرتبہ کا بیان
🔹 اللہ تعالیٰ کی اپنے اولیاء کرام سے محبت اور اہلِ زمین کے دلوں میں اس کے ڈالے جانے کا بیان
🔹 اللہ تعالیٰ کی جانب سے اپنے معزز اولیاء کے دشمنوں سے اعلان جنگ کا بیان
🔹 اللہ تعالیٰ کا اپنے اولیاء و صالحین کی سماعت وبصارت بن جانے کا بیان
🔹 آخرت میں اولیاء و صالحین کے دیدار الٰہی کرنے کا بیان
🔹 آخرت میں اللہ تعالیٰ کے اولیاء و صالحین سے ہمکلام ہونے کا بیان
🔹 صالح مؤمن بندوں کی فہم و فراست کا بیان
🔹 اقوال اولیاء و صالحین کے حجت ہونے کا بیان
🔹 اہل ذکر صالحین کے مقام و مرتبہ کا بیان
🔹 فرشتوں کا اہل ذکر کی راہوں میں چکر لگانے اور ان کی تلاش میں سرگرداں رہنے کا بیان
🔹 روز قیامت شفاعت اولیاء و صالحین کا بیان
🔹 قلوب عارفین کا مرکز تقوی ہونے کا بیان
🔹 دنیا میں اقطاب اور ابدال کے موجود ہونے اور ان کی تعداد کا بیان
🔹 صالحین کیلئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے تیار کردہ تسکین چشم و جاں کا بیان
🔹 اللہ تعالیٰ کے گمنام اولیاء وصالحین کی فضیلت کا بیان
🔹 اولیاء و صالحین کی کرامات کا بیان
🔹 دنیا میں زہد اختیار کرنے والوں کی فضیلت کا بیان
🔹 راتوں کو اٹھ کر یاد الٰہی کرنے والوں کی فضیلت کا بیان
🔹 اولیاء کرام کی صحبت اور ہم نشینی کی فضیلت کا بیان
🔹 اولیاء اللہ کی زیارت باعث یاد الٰہی ہونے کا بیان
🔹 رضاء الہی کی خاطر اولیاء و صالحین سے محبت کرنے اور ان کی زیارت کرنے کا بیان
🔹 اولیاء و صالحین سے توسل کا بیان
🔹 اولیاء و صالحین کے جامع مناقب کا بیان