’فاطمہ تمام جہانوں کی عورتوں کی سردار ہے‘ فَرْحَۃُ الْمُؤْمِنِیْن فِي طُرُقِ الْحَدِیْثِ {فَاطِمَۃُ سَیِّدَۃُ نِسَائِ الْعَالَمِیْنَ} کے مبارک عنوان والی یہ تالیف شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا مخدومۂ کائنات سیدہ فاطمہ الزاہرہ علیہا السلام کی بارگاہِ مقدسہ میں ایک عاجزانہ نذرانہ ہے۔ سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس حدیثِ مبارک میں اپنی لختِ جگر سیدہ فاطمۃ الزہراء علیہا السلام کو سارے جہانوں کی تمام خواتین کی سردار قرار دیا ہے۔ اس تالیف میں درج بالا حدیثِ مبارک کو 63 مختلف طُرق سے بیان کیا گیا ہے۔ یوں اس حدیثِ مبارک کے تمام طرق کو یک جا کر کے ایک گل دستے کی صورت میں پیش کیا گیا ہے۔