Hadith Radd e Shams ka Tahqiqi Jaiza

  • In Stock

  • 0 Review(s)

    Rating
    0.0 average based on 0 reviews.

    5 star
    0
    4 star
    0
    3 star
    0
    2 star
    0
    1 star
    0

Price :

Rs220

Product SKU: BBC-0017

Author Shaykh-ul-Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri
Language Urdu
Pages 194
Binding Card
Paper Quality Pearl Paper
Weight 215 (G)
Dimensions 8.5*5.5
Date Publication August 31, 2020

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اَلْقَوْلُ السَّوِيِّ فِي رَدِّ الشَّمْسِ لِعَلِيِّ علیه السلام کے عنوان سے لکھی گئی اِس کتاب میں سیدنا علی کرم اللہ وجہہ الکریم کے لیے سورج کے پلٹائے جانے کے واقعے پر اِنتہائی شرح و بسط کے ساتھ تحقیق کی ہے اور اس موضوع پر کوئی پہلو تشنہ نہیں چھوڑا۔ اس کتاب کے آغاز میں ردِ شمس کے حوالے سے وارِد ہونے والی مختلف روایات مفصل تحقیق و تخریج کے ساتھ جمع کی گئی ہیں۔ اِس کے بعد محدثین کرام کے ہاں حدیثِ ردّ شمس کے اِستناد اور حجیت کو تفصیل سے بیان کیا ہے۔ نیز رسول ﷺ کے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں سے اِس حدیث کے راویوں کی فہرست بھی درج کی ہے۔ اِس کتاب میں صرف صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین ہی سے نہیں بلکہ اپنی اپنی تالیفات میں اِس حدیث کو روایت کرنے والے اَئمہ و محدثین کی تفصیلات بھی درج ہیں۔ بعد ازاں اِس حدیثِ مبارک کے طُرُق کی تحقیق اور اس کے راویوں کا حال بھی بیان کیا ہے۔ آخرِ کتاب میں اِس حدیث کی اُنیس (19) اَسانید پر مفصل تحقیق درج کرتے ہوئے اِس کے رُواۃ پر جرح و تعدیل کی گئی ہے۔ یوں اس حدیثِ مبارک کی استنادی حیثیت کو واضح کیا ہے۔

فہرست ابواب
🔹 کتبِ حدیث میں حدیثِ ردِّ شمس کا بیان
🔹 محدثین کرام کے نزدیک اِس حدیث کا مقام و مرتبہ
🔹 رسول اللہ ﷺ کے صحابہ میں سے اس حدیث کے راوی
🔹 اپنی تالیفات میں اس حدیث کو روایت کرنے والے ائمہ و محدثین
🔹 حدیث کے طرق کی تحقیق اور اس کے راویوں کے حال کا بیان


Ratings & Reviews

0.0

No Review Found.


To Review


Delivery All Over Pakistan
Ships from Lahore
Standard Delivery - (3-6 working days)
  1. Pakistan Post Office
  2. Leopard
Get Free Shipping (*Over Rs. 4000)
Enjoy delivery of your order directly to the doorstep!
Cash on Delivery Available