Huzur (PBUH) ke Dunyawi Khasais Mubaraka

  • In Stock

  • 0 Review(s)

    Rating
    0.0 average based on 0 reviews.

    5 star
    0
    4 star
    0
    3 star
    0
    2 star
    0
    1 star
    0

Price :

Rs450

Product SKU: BBB-0002

Author Shaykh-ul-Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri
Language Urdu
Pages 208
Binding Hard
Paper Quality Pearl Paper
Weight 275 (G)
Dimensions 8.5*5.5
Date Publication 202000-11-06

یہ بات اچھی طرح ذہن نشین کرلینی چاہیے کہ حضور نبی اکرم ﷺ کا ہر حکم شریعت اور آپ ﷺ کا ہر قول و عمل اِسلام ہے اور اس کی مخالفت کفر ہے۔ اسی لیے قرآنِ مجید میں آپ ﷺ کی نسبت یہ حکم وارد ہوا ہے: ’’اور جو کچھ رسول ( ﷺ ) تمہیں عطا فرمائیں اُسے لے لیا کرو اور جس سے تمہیں منع فرمائیں (اُس سے) رُک جایا کرو۔‘‘ (الحشر، 59 : 7)

قرآنِ حکیم کے بعد ہمارے لیے ہدایت و رہنمائی کا سرچشمہ سرورِ کائنات ﷺ کی احادیث مقدسہ ہیں جس کے مبلغ کے لیے رحمتِ عالم ﷺ نے خصوصی دعا فرمائی ہے: ’’اللہ تعالیٰ اُس مردِ مومن کو رونق و تازگی بخشے جس نے میری حدیث سنی، پھر اسے یاد رکھا اور بعینہ اُسے آگے پہنچایا۔‘‘ (جامع ترمذی)

چنانچہ حضور نبی اکرم ﷺ کی اِس مبارک دعا کا مصداق بننے اوردنیوی و اُخروی برکات سمیٹنے کے لیے ہر دور میں اَئمہ کرام نے اپنے اپنے ذوقِ علمی اور اس دور کی ضرورت کے مطابق مختلف موضوعات پر چالیس احادیث کے مجموعے مرتب کیے ہیں۔

شیخ الااسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالی دور حاضر کے عظیم محدث، مجدد اورسچے عاشقِ رسول ﷺ ہیں۔ آپ پوری اُمتِ مسلمہ کو حضور نبی اکرم ﷺ سے محبت جیسی سعادت و نعمت سے آشنا کروانا وقت کی اہم ایمانی ضرورت سمجھتے ہیں۔ آپ شب و روز اسی فکر میں لگے رہتے ہیںکہ امت کا ہر فرد حضور نبی اکرم ﷺ کے کمالاتِ معنوی اور جمالِ ظاہری سے ذہناً اور قلباً وابستہ ہو جائے۔ علاوہ ازیں اللہ تعالیٰ نے آپ کو یہ امتیاز عطا فرمایا ہے کہ آپ نے اُمت کے ہر مرض کے اَسباب کی نہ صرف درست تشخیص کی بلکہ اس کا مناسب علاج بھی تجویز فرمایا۔ آپ نے دورِ جدید کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام و خواص دونوں کی علمی و فکری رہنمائی اور عقیدہ و عمل کی پختگی کے لیے احادیث مبارکہ سے خوب استفادہ کیا اور 100 کے قریب چھوٹے بڑے مجموعہ ہائے احادیث مرتب کیے۔ زیرِ نظر کتاب ’حضور ﷺ کے خصائص دنیوی کا بیان‘ میں نبی اکرم ﷺ کے دنیاوی خصائص پر احادیث مع اُردو ترجمہ و کامل تحقیق و تخریج اور ضروری شرح جمع کی گئی ہیں۔

فہرست
🔹 باب 1 : حضور ﷺ کی نسبی فضیلت و طہارت کا بیان
🔹 باب 2 : حضور ﷺ کا اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کے قاسم ہونے کا بیان
🔹 باب 3 : حضور ﷺ کو زمین کے تمام خزانے عطا کیے جانے کا بیان
🔹 باب 4 : حضور ﷺ کے قلب اطہر کا نیند میں بھی بیدار رہنے کا بیان
🔹 باب 5 : حضور ﷺ کے سامنے دنیا میں ہی حوض کوثر اور جنت و دوزخ پیش کیے جانے کا بیان
🔹 باب 6 : حضور ﷺ کی شان اقدس پر اعتراض اور طعنہ زنی کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے جواب دیے جانے کا بیان
🔹 باب 7 : حضور نبی اکرم ﷺ کے اسماء مبارکہ کا تذکرہ
🔹 باب 8 : حضور ﷺ کا باذن الٰہی کائنات میں تصرف فرمانا
🔹 باب 9 : فرشتوں کا حضور ﷺ کی پشت پیچھے چلنے اور غزوہ بدر و حنین میں آپ کی خاطر جہاد کرنے کا بیان
🔹 باب 10 : سورج، چاند، بادل اور بارش کی حضور ﷺ سے محبت اور تعظیم و اکرام کے ساتھ آپ کی فرمانبرداری کرنے کا بیان
🔹 باب 11 : پہاڑوں، پتھروں، درختوں کی حضور ﷺ سے محبت اور تعظیم و اکرام کے ساتھ آپ کی فرمانبرداری کرنے کا بیان
🔹 باب 12 : جانوروں، چوپائیوں اور پرندوں کا حضور ﷺ کو سجدہ تعظیمی کرنا اور آپ کی تعظیم بجا لانا، آپ کی طرف رجوع کرتے ہوئے مدد طلب کرنا


Ratings & Reviews

0.0

No Review Found.


To Review


Delivery All Over Pakistan
Ships from Lahore
Standard Delivery - (3-6 working days)
  1. Pakistan Post Office
  2. Leopard
Get Free Shipping (*Over Rs. 4000)
Enjoy delivery of your order directly to the doorstep!
Cash on Delivery Available