یہ کتاب حضور نبی اکرم ﷺ کے اُخروی خصائص پر مشتمل ہے۔ اس میں تاجدار کائنات ﷺ کی وہ خصوصیات جمع کی گئی ہیں جن کا تعلق فقط آخرت سے یا بروز محشر سے ہے، ان کو تفصیل کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔ اس کتاب میں آپ ﷺ کے اُخروی خصائص کو 14 ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اس کتاب کی اہمیت کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ اس میں تمام اُخروی خصوصیات کو احادیث امبارکہ کی روشنی میں بیان کیا گیا ہے۔ اس میں 189 احادیث کو جو امام الانبیاء ﷺ کے اُخروی خصائص سے متعلق ہیں، ان کو جمع کیا گیا ہے۔
فہرست
🔹 باب 1 : جنت میں مقام وسیلہ کا حضور ﷺ کے لیے خاص ہونے کا بیان
🔹 باب 2 : حضور ﷺ کو کوثر عطا کیے جانے کی تخصیص کا بیان
🔹 باب 3 : حضور ﷺ کو خصوصی شرف و بزرگی اور جنت کی کنجیاں عطا کیے جانے کی تخصیص کا بیان
🔹 باب 4 : روز قیامت حضور ﷺ کو مقام محمود پر فائز کیے جانے کی تخصیص کا بیان
🔹 باب 5 : روز قیامت شفاعت عظمیٰ کا حضور ﷺ کے لیے خاص ہونے کا بیان
🔹 باب 6 : حضور ﷺ کو عرش پر اللہ تعالیٰ کی دائیں جانب بٹھائے جانے کا بیان
🔹 باب 7 : حضور ﷺ کے اوّل شافع اور مشفع ہونے کا بیان
🔹 باب 8 : حضور ﷺ کی اُمت میں سے ستر ہزار اُمتیوں کا بغیر حساب و کتاب جنت میں داخل ہونے کا بیان
🔹 باب 9 : حضور ﷺ کی اُمت کے ستر ہزار اولیاء میں سے ہر ایک کے ساتھ ستر ہزار کے بغیر حساب و کتاب جنت میں داخل ہونے کا بیان
🔹 باب 10 : حضور ﷺ کے ہاتھ میں لواء حمد ہونے اور روز قیامت تمام انبیاء کرام کا اُس جھنڈے تلے جمع ہونے کا بیان
🔹 باب 11 : حضور ﷺ کا تمام انبیاء کرام واُمتوں پر گواہ ہونے کا بیان
🔹 باب 12 : روز قیامت بھی حضور ﷺ کے تعلق و نسب کے برقرار رہنے کا بیان
🔹 باب 13 : روز محشر سب سے پہلے حضور ﷺ کیلئے قبر انور شق ہونے اور آپ کا ستر ہزار ملائکہ کے جھرمٹ میں تشریف لانے کا بیان
🔹 باب 14 : حضور ﷺ کیلئے سب سے پہلے باب جنت کھولے جانا اور اللہ تعالیٰ کا جنت میں خود آپ کا استقبال فرمانا