عصر حاضر میں اسلام کو سب سے بڑا چیلنج یہ درپیش ہے کہ بعض حکمت نا اندیش مبلغین اسلام کی وجہ سے اس پر دہشت گردی اور انتہا پسندی کا الزام لگایا جا رہا ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اپنی اس منفرد اور یکتا زیر نظر کتاب میں اسلام اور اہل کتاب کے مابین تعلقات کو قرآن و حدیث اور تصریحات آئمہ دین سے واضح کیا ہے اور اس سلسلے میں پائے جانے والے شکوک و شبہات اور غلط فہمیوں کا ازالہ کیا ہے۔ الغرض یہ کتاب مکالمہ بین المذاہب کے حوالے سے نہایت اہمیت کی حامل ہے، جس میں اسلام اور اہل کتاب کے مابین ہم آہنگی کو فروغ دینے، باہمی مغالطوں کو دور کرنے اور اہل کتاب کو اسلام کے قریب لانے کی مستحسن کاوش کی گئی ہے۔