Kitab at-Tawheed (Jild Awwal)

  • In Stock

  • 0 Review(s)

    Rating
    0.0 average based on 0 reviews.

    5 star
    0
    4 star
    0
    3 star
    0
    2 star
    0
    1 star
    0

Price :

Rs1000

Product SKU: BD-0001

Author Shaykh-ul-Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri
Language Urdu
Pages 880
Binding Hard
Paper Quality Faling
Weight 1.00 (KG)
Dimensions 8.5*5.5
ISBN 969-32-0553-7
Date Publication March 31, 2022

پندرہ سو سے زائد صفحات اور دو ضخیم جلدوں پر مشتمل یہ کتاب توحید اور شرک کے باب میں بنیادی عقائد کو اتنی واضحیت اور جامعیت کے ساتھ بیان کرتی ہے کہ عقیدۂ توحید اور شرک کے حوالے سے پھیلائے گئے شکوک و شبہات ہمیشہ کے لیے ختم ہوجاتے ہیں۔ کتاب کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں دلیل اور تحمل سے حقائق کو سمجھایا گیا ہے۔ اعتقادی موضوعات کو قرآن و سنت کے مضبوط دلائل، اکابر ائمہ کی تصریحات اور معتدل طرزِ فکر کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔

جلد اوّل میں تین بڑے عنوانات کو شامل کیا گیا ہے۔ سب سے پہلے مبادیات عقیدہ توحید کا بیان ہے جس میں توحید اور شرک کے مفہوم کو اکابر ائمہ کی تصریحات کی روشنی میں واضح کیا گیا ہے، اس حصے کا دوسرا جزو چند بنیادی نکات پر مشتمل ہے۔ یہ نکات دراصل پوری کتاب کا خلاصہ ہیں جنہیں ذہن نشین کیے بغیر کتاب سے کماحقہ استفادہ ممکن نہیں۔ جلد اول کا دوسرا باب توحید کے ارکانِ سبعہ ہیں جو سورۃ اخلاص کی اعتقادی تفسیر ہے اور دنیائے علم و معرفت میں شاید پہلی مرتبہ اس شکل میں سامنے آ رہی ہے۔ یہ وہ کامیاب الہامی کاوش ہے جس نے توحید اور رسالت کے باہمی ربط و تعلق کو نہایت خوبصورتی سے اہل دانش و بینش کے سامنے رکھا ہے۔ کتاب کا دوسرا اور بڑا حصہ توحید کی متقابل اقسام پر مشتمل ہے، یہی حصہ دراصل کتاب کا دل ہے۔ تیسرے حصے میں ایسے موضوعات شامل کئے گئے ہیں جن سے روز مرہ زندگی میں واسطہ پڑتا ہے۔ اس حصہ کتاب میں اہل اسلام کو اعتقادی مسائل کے حل میں انتہاء پسندی کی بجائے احتیاط، تدبر، میانہ روی اور تحمل کی راہ دکھائی گئی ہے۔
کتاب التوحید کی جلد دوم میں استعانت، استغاثہ، توسل، توسط اور زیارت جیسے اہم اور متنازعہ فیہ موضوعات کو شامل کیا گیا ہے۔

:کتاب ميں بیان کردہ چند اہم نکات درج ذیل ہیں

٭عقیدۂ توحید کا حقیقی اور جامع تصور بیان کیا گیا ہے۔
٭اَقسامِ توحید اور شرک کو نہایت وضاحت کے ساتھ بیان کیا گیا ہے جس کے مطالعہ سے باہمی اعتقادی مخاصمت کی شدت میں کمی آئے گی اور توحید کا صحیح تصور سمجھنے میں مدد ملے گی۔
٭پہلی مرتبہ سورۂ اخلاص کی تفسیر توحید کے ارکانِ سبعہ کی شکل میں بیان کی گئی ہے اور توحید اور رسالت کے باہمی ربط و تعلق کو نہایت خوبصورتی کے ساتھ اہلِ دانش و بینش کے سامنے رکھا ہے۔
٭ابلیس کا خود ساختہ تصور توحید کیا تھا؟
٭عبادت اور تعظیم دو مختلف چیزیں ہیں۔
٭لفظ ’’شرک‘‘ کے استعمال میں احتیاطیں۔
٭اسلوبِ بیان کی نُدرت، دلائل کی صحت اور موضوعات کی تقسیم میں ابلاغ اور تسہیل کو مد نظر رکھا گیا ہے۔


Ratings & Reviews

0.0

No Review Found.


To Review


Delivery All Over Pakistan
Ships from Lahore
Standard Delivery - (3-6 working days)
  1. Pakistan Post Office
  2. Leopard
Enjoy delivery of your order directly to the doorstep!
Cash on Delivery Available