Lafz Bid‘at ka Itlaq:

  • In Stock

  • 0 Review(s)

    Rating
    0.0 average based on 0 reviews.

    5 star
    0
    4 star
    0
    3 star
    0
    2 star
    0
    1 star
    0

Price :

Rs400

Product SKU: BD-0012

Author Shaykh-ul-Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri
Language Urdu
Pages 240
Binding Hard
Paper Quality Faling
Weight 349 (G)
Dimensions 8.5*5.5
Date Publication 202000-10-04

ہمارے ہاں عام طور پر ایک خاص نقطہءنظر اور مذہبی پس منظر رکھنے والے طبقے کی طرف سے”شرک“ اور ”بدعت“ کی دو اصطلاحات کو بہت زیادہ، بے محل اور غلط طریقےسےاستعمال کیا جاتا ہے۔ بغیر سوچے سمجھے ناجائز، غیر مستحسن، غیر ثابت، مکروہ اور حرام، ہر قسم کےامور پر لفظ شرک اور بدعت کو منطبق کر کے امت کی بھاری اکثریت کو مشرک، بدعتی اور گمراہ قرار دے دیا جاتا ہے اور وہ آیات مقدسہ اور احادیث مبارکہ جو کفار و مشرکین کے بارے میں نازل ہوئیں انہیں بڑی بے باکی سےامت مسلمہ پر چسپاں کر دیا جاتا ہے جو کہ ایک نہایت ہی ظالمانہ اور جاہلانہ طرز عمل ہے۔

زیرِنظر کتاب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تصور بدعت پر وارد ہونے والے تمام اعتراضات کا جواب کتاب و سنت، آثار صحابہ اور اقوال ائمہ و محدثین کی روشنی میں ایسے محققانہ اور مجتہدانہ انداز میں دیا ہے کہ طویل مدت سے تصور بدعت پر پڑی ہوئی ابہام و تشکیک کی گرد ہمیشہ کے لئے چھٹتی ہوئی نظر آتی ہے۔ ”کتاب البدعۃ“ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالی کے ان خطبات و دروس کی محققہ و مرتبہ صورت ہے جو آپ نے مختلف علمی و فکری مجالس میں ارشاد فرمائے۔

اس کتاب میں قرآن و حدیث، آثار صحابہ اور اکابر ائمہ و محدثین کے دلائل کی روشنی میں بدعت کے صحیح تصور کو واضح کیا گیا ہے اور مستند دلائل و براہین سے ثابت کیا گیا ہے کہ ہر بدعت ناجائز اور حرام نہیں ہوتی بلکہ صرف وہ بدعت ناجائز ہوتی ہے جس کی کوئی اصل، مثال یا نظیر کتاب و سنت میں موجود نہ ہو اور وہ شریعت کے کسی حکم کے واضح طور پر مخالف اور متضاد ہو۔ لیکن اس کےبرعکس جو نیا کام احکام شریعت کےخلاف نہ ہو بلکہ ایسےامور میں داخل ہو جو اصلًا حسنات و خیرات اور صالحات کے زمرےمیں آتے ہیں تو ایسےجملہ نئے کام محض لغوی اعتبار سے ”بدعت“ کہلائیں گے کیونکہ ”بدعت“ کا لغوی معنی ہی ”نیا کام“ ہے، ورنہ وہ شرعًا نہ تو بدعت ہوں گے اور نہ ہی مذموم اور نہ باعث ضلالت ہوں گے، وہ مبنی بر خیر ”امور حسنہ“ تصور ہوں گے۔

فہرست

🔹 باب اول : بدعت کا معنی و مفہوم
🔹 باب دوم - فصل اول : بدعت (احادیث و آثار کی روشنی میں)
🔹 باب سوم : قرون اولیٰ اور اطلاق بدعت
🔹 باب چہارم : اجتہاد اور تصور بدعت
🔹 باب پنجم - فصل اول : اباحت اور تصور بدعت


Ratings & Reviews

0.0

No Review Found.


To Review


Delivery All Over Pakistan
Ships from Lahore
Standard Delivery - (3-6 working days)
  1. Pakistan Post Office
  2. Leopard
Enjoy delivery of your order directly to the doorstep!
Cash on Delivery Available