Marwiyat-e-Imam-e-Azam (R.A.)

  • In Stock

  • 0 Review(s)

    Rating
    0.0 average based on 0 reviews.

    5 star
    0
    4 star
    0
    3 star
    0
    2 star
    0
    1 star
    0

Price :

Rs470

Product SKU: BM-0022

Author Shaykh-ul-Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri
Language Urdu
Pages 296
Binding Hard
Paper Quality Pearl Paper 68GSM
Weight 369 (G)
Dimensions 8.5*5.5
Date Publication September 30, 2019

امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کا شمار جلیل القدر حفاظِ حدیث میں ہوتا ہے۔ اس کا ثبوت امام الجرح و التعدیل حافظ شمس الدین ذہبی کی تصنیف ’تذکرۃ الحفاظ‘ اور جلال الدین سیوطی کی ’طبقات الحفاظ‘ میں دیگر آئمہ کی تصریحات سے ملتا ہے۔ امام صاحب کے عالی رتبہ محدث ہونے پر پختہ و معتبر دلیل آپ سے مروی29 مسانید بھی ہیں۔ ان مسانید کو آپ کے قابلِ فخر تلامذہ اور اکابر آئمہ حدیث نے روایت کیا ہے۔ یہ دنیاوی حقیقت ہے کہ جہاں خیر و بھلائی کی کثرت ہوتی ہے وہاں شر و برائی کا بیچ بونے کیلئے شیطان ہر طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرتا ہے۔ امام ابوحنیفہؓ کے ساتھ بھی یہی معاملہ ہوا۔

اکابر آئمہ کی کثیر تصریحات سے پتہ چلتا ہے کہ آپ امام الحدیث ہیں مگر بعض لوگ جہالت یا ہٹ دھرمی سے آپ پر قلیل الحدیث یا ضعیف فی الحدیث ہونے کا الزام لگا دیتے ہیں۔ معترضین اس الزام کا سبب یہ بتاتے ہیں کہ امام ابوحنیفہ سے امام بخاری و امام مسلم نے روایت نہیں کیا۔ یہ بات بجا ہے کہ شیخین نے امام ابو حنیفہ سے روایت نہیں کیا مگر یہ بات درست ہے کہ اس کا سبب امام صاحب کا قلیل الحدیث یا ضعیف فی الحدیث ہونا نہیں بلکہ اس کی دیگر وجوہات ہیں۔ قارئین جو کوئی اس کے متعلق معلومات حاصل کرنا چاہیے، وہ ہماری کتاب ’امام اعظم اور امام بخاری (نسبت و تعلق اور وجوہاتِ عدمِ روایت)‘ کا مطالعہ کرے۔ اب رہ گیا یہ سول کہ کیا دیگر محدثین نے اپنی کتب میں امام صاحب سے روایت کیا ہے؟ اس کا جواب ’ہاں‘ ہے۔ کتابِ ھٰذا کی یہی انفرادیت اور خصوصیت ہے کہ اس میں اکابر آئمہ محدثین کی کتب سے امامِ اعظم ابو حنیفہ کی مرویات کا ثبوت فراہم کیا گیا ہے۔ جن کتبِ حدیث میں امام صاحب سے مروی احادیث ہیں، ان میں سنن ترمذی، سنن نسائی، صحیح ابنِ حبان، صحیح ابنِ خزیمہ، مستدرک حاکم، سنن دار قطنی، ابنِ ابی عاصم کی السنّہ، سنن بیہقی، مصنف عبدالرزاق، مصنف ابن ابی شیبہ، مسند احمد بن حنبل، مسند ابن الجعد، مسند ابی یعلی، مسند الرویانی، مسند الشہاب، طبرانی کی المعجم الکبیر، المعجم الاوسط، المعجم الصغیر اور کئی اجزائے حدیث شامل ہیں۔ 

زیرِ مطالعہ کتاب میں موجود کل 53 محدثین کے طریق سے امام ابوحنیفہ سے مروی 439 احادیث کو ثابت کیا گیا ہے۔ اس تحقیق سے امام صاحب کا اعلیٰ اور اعظم مقامِ حدیث نکھر کر سامنے آتا ہے۔


Ratings & Reviews

0.0

No Review Found.


To Review


Delivery All Over Pakistan
Ships from Lahore
Standard Delivery - (3-6 working days)
  1. Pakistan Post Office
  2. Leopard
Get Free Shipping (*Over Rs. 4000)
Enjoy delivery of your order directly to the doorstep!
Cash on Delivery Available