اس کتاب میں اقوال ائمہ و محدثین کے ذریعے یہ ثابت کیا گیا ہے کہ یوم میلاد النبی ﷺ منانا بدعت نہیں بلکہ قرآن و سنت میں اس کی اصل موجود ہے اور اس پر صدیوں سے ائمہ و محدثین کا عمل رہا ہے۔
اس کتاب میں بلاد اسلامیہ میں صدیوں پہلے منعقد ہونے والی محافل میلاد کا ذکر کیا گیا ہے۔ حرمین شریفین (مکہ و مدینہ) کے علاوہ شام، مصر اور بلاد عجم وغیرھا میں ہونے والی محافل میلاد کو بیان کیا گیا ہے۔
یہ کتاب سیرت و فضائل مصطفیٰ ﷺ کے باب میں ایک مخلصانہ علمی و تحقیقی کاوش ہے جس کا مقصد امت مسلمہ کے اعتقادی و فکری اصلاح اور تاجدار کائنات ﷺ کے ساتھ حبی و عشقی تعلق کا استحکام ہے۔
کتاب کے آخر پر مولد النبی ﷺ کے موضوع پر لکھی جانے والی کتب کا تعارف دیا گیا ہے جس سے اس کی جامعیت و ثقاہت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔