Milad-un-Nabi (PBUH)

  • In Stock

  • 0 Review(s)

    Rating
    0.0 average based on 0 reviews.

    5 star
    0
    4 star
    0
    3 star
    0
    2 star
    0
    1 star
    0

Price :

Rs1200 Rs1500

Product SKU: BD-0015

Author Shaykh-ul-Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri
Language Urdu
Pages 850
Binding Card
Paper Quality Pearl Paper 68GSM
Weight 1.00 (KG)
Dimensions 8.5*5.5

حضور نبی اکرم ﷺ کی ولادت باسعادت کائنات پر اللہ رب العزت کا احسان عظیم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امت مسلمہ ہر سال 12 ربیع الاول کو حضور نبی اکرم ﷺ کا یوم میلاد مذہبی عقیدت و احترام اور جوش و خروش سے منا کر اپنے ایمان کی تازگی کا سامان فراہم کرتی ہے۔ ایسے میں اسلام کی روحانیت سے عاری مادیت زدہ تعبیر کرنے والے بعض فتنہ پرداز میلاد مصطفی ﷺ منانے کو ناجائز قرار دیتے ہیں، حالانکہ ربط رسالت کے لئے حضور ﷺ کی آمد کے موقع پر اہل اسلام جس قدر جذبے کا اظہار کریں کم ہے۔ چنانچہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے آغاز دعوت میں ہی میلاد النبی ﷺ کے موضوع کو خصوصی اہمیت دی۔
اس کتاب میں بات بات پر دوسروں کو مشرک اور بدعتی قرار دینے والے لوگوں کے پراپیگنڈہ کا منہ توڑ جواب دیا گیا ہے اور میلاد مصطفی ﷺ کی شرعی حیثیت کو دلائل و براہین سے ثابت کیا گیا ہے۔ اس کتاب میں خلقت محمدی ﷺ، حضور ﷺ کا اسم گرامی محمد ﷺ رکھنے کی وجوہات، ولادت محمدی ﷺ پر اظہار مسرت کی حقیقت، میلاد النبی ﷺ اور تصور بدعت، جشن میلاد النبی کے تقاضے اور دیگر اہم موضوعات پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے اور اس سے پیدا کیے جانے والے تمام تر شبہات اور اشکالات کا خاتمہ کیا گیا ہے۔
اس کتاب کو درج ذیل ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے:
🔹 جشن میلاد النبی ﷺ اور شعائر اسلام (تاریخی تناظر میں)
🔹 واقعات مسرت و غم کی یاد
🔹 قرآن۔ ۔ ۔ تذکرۂ میلاد انبیاء
🔹 جشن میلاد النبی ﷺ کا قرآن حکیم سے استدلال
🔹 جشن میلاد النبی ﷺ کا احادیث سے استدلال
🔹 جشن میلادالنبی ﷺ ائمہ و محدثین کی نظر میں
🔹 بلاد اسلامیہ میں جشن میلادالنبی ﷺ کی تاریخ
🔹 میلاد النبی ﷺ پر لکھی جانے والی گراں قدر تصانیف
🔹 قرون اُولیٰ کے مسلمانوں نے جشن میلاد کیوں نہیں منایا؟
🔹 جشن میلادالنبی ﷺ کے اجزائے تشکیلی
🔹 بیانِ سیرت و فضائل رسول ﷺ
🔹 مدحت و نعت رسول ﷺ
🔹 صلوٰۃ و سلام
🔹 قیام
🔹 اہتمام چراغاں
🔹 اطعام الطعام (کھانا کھلانا)
🔹 جلوس میلاد
🔹 جشن میلاد النبی ﷺ کے نمایاں پہلوؤں پر اجمالی نظر
🔹 کیا میلادالنبی ﷺ منانا بدعت ہے؟
🔹 جشن میلادالنبی ﷺ کی اعتقادی حیثیت


Ratings & Reviews

0.0

No Review Found.


To Review


Delivery All Over Pakistan
Ships from Lahore
Standard Delivery - (3-6 working days)
  1. Pakistan Post Office
  2. Leopard
Get Free Shipping (*Over Rs. 4000)
Enjoy delivery of your order directly to the doorstep!
Cash on Delivery Available