Sahaba Karam (R.A.) ke Fazail-o-Manaqib

  • In Stock

  • 0 Review(s)

    Rating
    0.0 average based on 0 reviews.

    5 star
    0
    4 star
    0
    3 star
    0
    2 star
    0
    1 star
    0

Price :

Rs650

Product SKU: BBC-0004

Author Shaykh-ul-Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri
Language Urdu
Pages 448
Binding Hard
Paper Quality Book Paper
Weight 478 (G)
Dimensions 8.5*5.5
ISBN 978-969-32-0903-7
Date Publication May 31, 2016

نبیِّ کریم ﷺ کے تمام صحابہ رضی اللہ عنہم امتِ مسلمہ میں افضل اور برتر ہیں، اللہ پاک نے ان کو اپنے رسول ﷺ کی صحبت، نصرت اور اِعانت کے لئے منتخب فرمایا، ان نفوسِ قدسیہ کی فضیلت ومدح میں قراٰنِ پاک میں جابجا آیاتِ مبارکہ وارد ہیں جن میں ان کے حسنِ عمل، حُسنِ اخلاق اور حُسنِ ایمان کا تذکرہ ہے اور انہیں دنیا ہی میں مغفرت اور انعاماتِ اُخروی کا مُژدہ سنا دیا گیاہے۔ جن کے اوصافِ حمیدہ کی خود اللہ پاک تعریف فرمائے ان کی عظمت اور رفعت کا اندازہ کون لگا سکتا ہے؟
انبیائے کرام علیہم السَّلام کے بعد تمام انسانوں میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سب سے زیادہ تعظیم و توقیر کے لائق ہیں یہ وہ مقدّس ومبارک ہستیاں ہیں جنہوں نے رسولُ اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی دعوت پر لبیک کہا، دائرۂ اسلام میں داخل ہوئے اور تَن مَن دَھن سے اسلام کے آفاقی اور ابدی پیغام کو دنیا کے ایک ایک گوشے میں پہنچانے کے لئے کمر بستہ ہوگئے۔تاریخ گواہ ہے کہ ان مبارک ہستیوں نے قراٰن وحدیث کی تعلیمات کو عام کرنے اور پرچم اسلام کی سربلندی کے لئے ایسی بے مثال قربانیاں دی ہیں کہ آج کے دور میں جن کاتصوّر بھی مشکل ہے۔ رسولِ اکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے روئے زیبا کی زیارت وہ عظیم سعادت ہے کہ دنیا جہاں کی کوئی نعمت اس کے برابر نہیں ہو سکتی اور صحابۂ کرام تو وہ ہیں کہ شب وروز آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی زیارت اور آپ کی صحبتِ فیض سے مستفیض ہوتے رہے قراٰن ودین کو حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی مبارک زبان سے سنا۔
آیاتِ قراٰنیہ کے علاوہ کتب ِاحادیث بھی فضائل ِصحابہ کے ذکر سے مالا مال ہیں چنانچہ، حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسولُ اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: میرے صحابہ کی عزت کرو کہ وہ تمہارے نیک ترین لوگ ہیں۔
ان سب آیات وروایات پر نظر کرتے ہوئے یہ جزم و یقین حاصل ہوتا ہے کہ ان حضرات کی شان بہت اعلیٰ وارفع ہے ،ان مقدّس ہستیوں پر اللہ پاک کا بے حد فضل وکرم ہے۔ اس کتاب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے قرآن و حدیث کی روشنی میں صحابہ کرام کے فضائل و مناقب کا احاطہ کیا ہے۔

فہرست کتاب

🔹 باب 1 : حضور نبی اکرم ﷺ کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے مناقب
🔹 باب 2 : حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے مناقب
🔹 باب 3 : حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے مناقب
🔹 باب 4 : حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے مناقب
🔹 باب 5 : حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے مناقب
🔹 باب 6 : خلفاء راشدین رضی اللہ عنہم کے جامع مناقب
🔹 باب 7 : مہاجرین صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے مناقب
🔹 باب 8 : انصار مدینہ کے مناقب
🔹 باب 9 : اہل بدر اور اہل حدیبیہ صحابہ رضی اللہ عنہم کے مناقب
🔹 باب 10 : عشرہ مبشرہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے مناقب
🔹 باب 11 : مناقب صحابیات رضی اللہ عنہن


Ratings & Reviews

0.0

No Review Found.


To Review


Delivery All Over Pakistan
Ships from Lahore
Standard Delivery - (3-6 working days)
  1. Pakistan Post Office
  2. Leopard
Get Free Shipping (*Over Rs. 4000)
Enjoy delivery of your order directly to the doorstep!
Cash on Delivery Available